Fri, 05 Oct 2018 18:36:02
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے پھر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا من بنایا ہے ۔پوار اس بار پونے پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑنے والے ہیں ۔ اس طرح کی معلومات راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ذرائع نے دی ہے ۔پونے پارلیمانی حلقہ اس وقت کانگریس کے پاس ہے
View more
Fri, 05 Oct 2018 18:33:00
کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگا تار ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے انہیں جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹوئٹ کر کے کانگریس صدر نے کہا کہ عزت مآب مودی جی ،عوام پیٹرول ڈیزلکے آسمان چھوتی قیمتوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:57:23
یہاں سے قریب چرکاڈی نامی علاقے میں برہماور سے ہیبری کی طرف جانے والی بس نے ایک اسکوٹی کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اسکوٹی پر سوار انیل کولال(۳۲سال)اوربھاسکر کولال ہلاک ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ بس کی ٹکر سے دونوں اچھل کر سڑک پر گر گئے جس سے ان کو گہری چوٹیں آئیں۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:54:07
کوڈیمباڈی نامی علاقے میں جیون بھر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے والے ایک بزرگ جوڑے نے بھی موت کے سفر میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور یکے بعد دیگرے دونوں ایک ہی دن فوت ہوگئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق تنیا نائک (۷۵سال) اور لکشمی نائک (۷۰سال) محض چند گھنٹوں کے وقفے سے فطری موت کے آغوش چلے گئے۔ کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک مہینے سے تنیا نائک بیمار تھااور بستر پرپڑا ہواتھا۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:46:42
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ’’پہلے کے مقابلے میں آج کل کے دہشت گرد خطرات زیادہ گنجلک، مختلف النوع اور تیز تر قسم کے ہیں‘‘۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:40:43
امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک امریکی انٹیلی جنس کے ایک اہم ذمہ دار نے بتایا ہے کہ چین کی کوششوں کے مقابلے میں روس کی جانب سے کی جانے والی ایسی کوششیں تنکے کے برابر ہیں۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:35:40
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہل کاروں نے مبینہ طور پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمت کا تحفظ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعرات کے روز کنٹریکٹ پر کام کرنے والے درجنوں پولیس اہل کار مستقل ملازمت کے حق اور کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے لیے دارالحکومت مظفر آباد میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔
View more
Fri, 05 Oct 2018 17:25:25
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی مافیا کے ایک گروپ نے پولیس کی معاونت سے پرانے بیت المقدس میں ’عقبہ درویش‘ نامی ایک تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy