Sun, 07 Oct 2018 16:50:31
ترک حکومت کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے گفتگو میں کہا ہے کہ ترک پولیس کا خیال ہے کہ جمال خاشقجی کو قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 12:16:45
پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستان کے جارحانہ مزاج اوپنگ بلے باز وریندر سہواگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہر وہ کھلاڑی پسند ہے جو جارحانہ مزاج رکھتا ہو اور خاص طور پر اوپننگ بلے باز جو بالر کی دھلائی کرے، اس معاملے میں نے وریندر سہواگ کے بعد کسی اور اوپننگ بلے باز کو اس طرح جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 12:02:43
عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینراوردہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روزاگلے برس ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کودہلی میں شکست دینے کے لئے ان کی پارٹی ہی واحد متبادل ہے۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:29:55
الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے دن 5 ریاستوں مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ تلنگانہ ‘ چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چھتیس گڑھ میں 12 اور 20 نومبر کو 2 مرحلوں میں رائے دہی ہوگی جبکہ راجستھان‘ مدھیہ پردیش‘ میزورم اور تلنگانہ میں الیکشن ایک ہی مرحلہ میں ہوگا۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:22:03
سینئر کانگریس قائد رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن پر اس کی پریس کانفرنس میں تاخیر کے لئے دباؤڈالا تاکہ وہ راجستھان میں پہلے سے طے ریالی سے خطاب کرسکیں
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:08:14
فوج کے ایک سینئرافسرنے ہفتہ کو کہا کہ تقریباً 300 دہشت گرد کشمیر وادی میں سرگرم ہیں جبکہ 250 سے زیادہ دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کرنے کے فراق میں ہیں۔ فوج کے 15 ویں کو کنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کہا کہ 250 سے زیادہ دہشت گرد سرزمین ہند میں دراندازی کرنے کی فراق میں ہیں۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 11:03:40
مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کو لے کر سماجوادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے صاف کر دیا ہےکہ وہ کانگریس کا مزید انتظار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ مدھیہ پریش میں گونڈوانا گڑتنترا پارٹی اور بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بھی گونڈوانا گڑتنرا پارٹی سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ بی ایس پی سے بھی بات کریں گے۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 10:50:08
جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمیں ہر حال میں تسلیم ہوگا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ بابری مسجد کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لئے ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس کا فیصلہ ہمارے لئے قابل قبول ہو گا۔
View more
Sun, 07 Oct 2018 10:36:50
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اورمیزورم میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن نے چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اس کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy