Mon, 31 Aug 2026 17:48:09
خواتین کو خود روزگار اختیار کرنے اور چھوٹے کاروبار شروع یا وسعت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اُدیوگنی اسکیم کے تحت مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
View more
Mon, 31 Aug 2026 12:24:44
نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور طلبہ کی خودکشی کے واقعات کے خلاف کرناٹک یوتھ کانگریس کے کارکنوں اور طلبہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے بنگلورو میں احتجاج کیا۔
View more
Mon, 31 Aug 2026 12:21:07
کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھرگے نے امریکہ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی جانب سے ہندوتوا، مسلمانوں اور ’’ہندو راشٹر‘‘ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور بیرون ملک آر ایس ایس کے موقف اور زبان میں واضح فرق نظر آتا ہے۔
View more
Mon, 31 Aug 2026 12:16:50
کرناٹک حکومت نے ریاست کی مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت فوجداری مقدمات کی واپسی کے معاملے کا جائزہ لینے اور مناسب مقدمات کے بارے میں حکومت کو سفارشات پیش کرنے کے لیے 6 رکنی وزارتی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
View more
Sun, 30 Aug 2026 12:49:09
وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی رام کرشنا ہیگڑے کی خدمات اور سیاسی ورثے کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر کنڑ اضلع میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کو رام کرشنا ہیگڑے کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جبکہ بنگلورو کے شیورام کارنت لے آؤٹ کی ایک اہم سڑک بھی ان کے نام سے موسوم کی جائے گی۔
View more
Sun, 30 Aug 2026 12:19:08
کرناٹک حکومت نے خواتین و اطفال بہبود محکمہ کے تحت جاری گرہا لکشمی اسکیم کے مستحقین کی دوبارہ تصدیق کے لیے نیا حکومتی حکم جاری کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اسکیم سے غیر مستحق افراد کو خارج کرنا اور حقیقی مستحقین کی تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔
View more
Sun, 30 Aug 2026 12:14:14
کرناٹک حکومت کی ضمانتی اسکیموں میں شامل گروہا لکشمی اسکیم اپنے 3 سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے اہم سرکاری اور تاریخی عمارتوں کو گلابی روشنی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Aug 2026 12:09:09
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیرِ محصولات ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست کے 101 تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے،
View more
Sat, 29 Aug 2026 12:33:23
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ، وزیر محصولات و کھیل ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی 72 ہزار آسامیوں پر بھرتی کے لیے اعلامیے جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے متعلق بیک لاگ آسامیوں کو پُر کرنے کے معاملے پر بھی حکومت کی سطح پر غور و خوض جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy