Thu, 21 Jan 2021 17:37:00
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مسجد حرام اور اس کے صحنوں کی تطہیر اور انہیں معطر بنانے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ اس کا مقصد نمازیوں اور معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور کرونا وائرس کو مسجد حرام تک پہنچنے سے روکنا ہے۔
View more
Thu, 21 Jan 2021 17:30:53
دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے "دبئی ٹور ازم" نے امارت دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات 21 جنوری سے تا حکمِ ثانی نافذ العمل ہو گا۔
View more
Thu, 21 Jan 2021 17:24:02
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' نے ایک متنازع 'ٹویٹ' کی وجہ سے امریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹیوٹر اکائونٹ بلاک کردیا۔ اس ٹویٹ میں چینی سفارت خانے کی طرف سے چین کے مسلم اکثریتی صوبے'سنکیانگ' میں بیجنگ کی پالیسیوں کا دفاع کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 19:00:40
امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے جوہری مذاکرات میں خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کو شامل کیا جائے گا۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 18:27:55
ایران کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما اور حکومت پر سخت تنقید میں شہرت رکھنے والے آیت اللہ عبدالحمید معصومی تہرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دشمنی رکھنا عقل اور منطق کے خلاف ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ صلح کرے جیسا کہ بعض عرب ممالک نے کی ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 18:08:53
مسلح افواج کی طاقت کے اعتبار سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کی فوج دنیا کی 17 ویں بڑی اور عرب ممالک کی دوسری بڑی فوج قرار دی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 18:03:10
ایران کے صدر حسن روحانی نے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں واپس آئیں۔ انہوں نے رخصت ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر نکتہ چینی کی ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 18:00:22
سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر "جان ابی زید" نے دارالحکومت الریاض میں نئے امریکی سفارت خانے کے لیے پراپرٹی کی خریداری کےسمجھوتے پردستخط کر دیے ہیں۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:56:40
منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ذمے داران نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے ایران کے ساتھ خاموشی سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان یہ سمجھوتا جولائی 2015ء میں طے پایا تھا۔ اسرائیلی نیوز نیٹ ورک "چینل 12" اور اسرائیلی اخبار "د ٹائمز آف اسرائیل" نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت اس بات چیت سے آگاہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy