ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

Tue, 06 Jun 2017 13:59:57    S.O. News Service

اسلام آباد،5جون؍(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان عرب ریاست قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فوری طور پر کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ بات پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہی ہے۔ اسلام آباد کے اتحادی ملک سعودی عرب اور مشرق وُسطیٰ کی تین دیگر ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق فی الحال قطر کے حوالے سے کچھ غیر غور نہیں ہے اور اگر کوئی پیشرفت ہوئی تو اس پر بیان جاری کیا جائے گا۔


Share: