Thu, 29 Jun 2017 14:59:05
جرمنی میں ستمبر کے پارلیمانی الیکشن سے قبل چانسلر انگیلا میرکل کے قدامت پسند اتحاد کی مقبولیت اضافے کے ساتھ چالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ستمبر سن دو ہزار پندرہ کے بعد میرکل کی مقبولیت کی یہ سطح بلند ترین قرار دی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 14:56:16
خلیجی ممالک قطر کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے روس کے لیے سفیر عمر غباش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک قطر کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 14:03:40
اڈپی کے پیجاور مٹھ کے سوامی وشواتیرتھ کی جانب سے کرشنامٹھ میں مسلمانوں کو افطاری کی دعوت اور نماز ادا کرنے کی سہولت دینے پر سری رام سینانے جو مخالفت شروع کی تھی، اس کی حمایت میں اب دیگر ہندو تنظیمیں بھی میدان میں آگئی ہیں۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 13:54:40
کاروار تعلقہ کے کڈواڈ گاؤں میں ایک ویران گھر میں دستیاب ہونے والی لاش کی شناخت کرنے میں ابھی پولیس کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔جبکہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات طے ہوگئی ہے کہ اس شخص کا قتل کیا گیا ہے۔اگر مقامی لوگوں کی باتوں پر یقین کریں تو کچھ نوجوان رات کے وقت کسی شخص کو پکڑ کر اس مقام پر لے آئے تھے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 12:44:47
وینزویلا کے ایک پولیس ہیلی کاپٹر نے منگل کو سپریم کورٹ اور ایک وزارتی عمارت پر حملے کیے۔ صدر نکولاس مادورو نے اس کارروائی کو دہشت گردوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 12:41:19
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 2ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طاالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سن 2004میں ہوا تھا
View more
Thu, 29 Jun 2017 12:37:42
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے منگل کے روز انسانی اسمگلنگ کے بارے میں 2017ء کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اِس موقع پر، اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال دنیا بھر میں کوئی زیادہ بہتری نہیں آئی، بلکہ چند ملکوں میں انسانی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 12:29:51
امریکی ریاست کنٹاکی میں مسلسل چوتھی بار ایک کتے کو مقامی قصبے کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کنٹاکی کے ایک نواحی قصبے کے میئر کے عہدے کے لیے بلی، گدھا، مرغی اور کئی دوسرے جانور بھی امیدوار تھے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy