Tue, 30 May 2017 14:07:42
ماؤنواز باغیوں نے آج ہاؤڑہ نئی دہلی گرینڈ کارڈ سیکشن میں دھماکہ کرکے ٹرین کی پٹری اڑا کر جھارکھنڈ میں یک روزہ بند کا آغازکیا۔ ٹرین کی پٹری اڑنے سے راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کی آمد ورفت متاثرہوئی۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:59:02
احمد آباد میں پھر ایک بار 500اور 1000کے پرانے نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے پاس سے تقریباََ50لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔پولیس نوٹوں کے ذرائع اور انہیں بدلوانے والے کے بارے میں معلوم کرنے میں مصروف ہے۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:54:50
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پیرکواتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرنشانہ لگایا۔راہل گاندھی نے یہ حملہ ان خبروں کو لے کر کیا، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے دلت خاندانوں کو خود کو صاف رکھنے کے لئے صابن بانٹے گئے۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:34:07
بابری مسجد انہدام معاملہ میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت کئی سینئر بی جے پی رہنماؤں کے خلاف اب سے کچھ دیر بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں الزامات طے ہوں گے۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:01:41
دہلی حکومت کے سابق وزیراورباغی کپل مشرا نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کی۔مشرانے پیرکوبیجل سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے خلاف شکایت کے سلسلے میں ملاقات کی۔
View more
Tue, 30 May 2017 12:57:09
دہلی حکومت نے ای رکشہ ڈرائیور قتل کیس کے متاثرخاندان کو5لاکھ روپے کی مالی مددکااعلان کیاہے۔نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے مطابق یہ مالی مدد رقم لیفٹیننٹ گورنریاوزیراعلیٰ راحت فنڈسے دی جائے گی۔
View more
Tue, 30 May 2017 12:52:51
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے پیرکوتین کشمیری علیحدگی پسندوں سے دہلی میں پوچھ گچھ کی۔این آئی اے نے پاکستان سے فنڈنگ کے معاملے میں بٹا کراٹے، نعیم خان اور جاوید احمد بابا عرف غازی سے آج پیر کو این آئی اے ہیڈ کوارٹرپرپوچھ گچھ کی۔
View more
Tue, 30 May 2017 12:47:26
)جانوروں کے بازار میں ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگائے جانے کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پربرستے ہوئے کیرل کے وزیراعلیٰ وجین نے کہا کہ ان کی ریاست کے لوگوں کو کھانے کی آدتوں کے بارے میں نئی دہلی یاناگپور سے سیکھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Tue, 30 May 2017 12:42:03
بی جے پی کی اہم اتحادی شیوسینا نے آج کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے سابقہ یو پی اے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی منصوبوں کا صرف’’افتتاح یا ان کا نام تبدیل کرنے‘‘کا ہی کام کیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy