Thu, 01 Dec 2016 13:14:22
بنگال کی خلیج میں بنے سمندری طوفان کے جمعہ 2دسمبر کو تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی پریس ریلیزمیں بتایا گیا کہ یہ طوفان چنئی اور ویدارنیم کے درمیان کڈڈلور کے پاس سمندر سے ٹکرائے گا۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 13:08:49
اقتصادی ناکہ بندی کے حامیوں نے قومی شاہراہ53کے پاس منی پور کے جری بام شہر سے امپھال کی طرف جا رہے سامان سے لدے ہوئے تقریباََ 30ٹرک اور ٹینکر میں توڑپھوڑکی۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 13:02:35
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رائے شماری ہو رہی ہے تاکہ اس ملک کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کے مالی وسائل میں کمی کی جا سکے۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 12:11:01
کیوبا میں آں جہانی فیڈل کاسترو کی آخری رسومات میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے، جن میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، نکاراگوا کے صدر ڈانیئل اورٹیگا، بولیویا کے صدر ایوو مورالیس اور ایکواڈور کے سربراہِ مملکت رافائیل کوریعا بھی شامل تھے۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 12:03:30
کولمبیا میں حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان طے ہونے والے امن سمجھوتے نے پہلی پارلیمانی رکاوٹ عبور کر لی ہے۔ کل منگل کی شام ملکی سینیٹ نے اس سمجھوتے کی توثیق کر دی۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 11:56:20
حقوقِ انسانی کی علمبردار بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یُونی لِیور اور نیسلے جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے انڈونیشیا کی ایسی پلانٹیشنز سے پام آئل خریدا ہے، جہاں مزدوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔
View more
Thu, 01 Dec 2016 11:43:38
شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں چاقو سے وار کر کے 11افراد کو زخمی کرنے والا اس کا فوجی تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy