Fri, 18 Nov 2016 13:54:34
لاء اینڈ آرڈر کی خراب ہوتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کانگریس نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے اور غیر جانبدار انتظامیہ کے تحت ایک مرحلے میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:50:17
حکومت نے آج بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں سوچھ بھارت ٹیکس کے طور پر 3900کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال 15؍نومبر سے سبھی خدمات پر 0.5فیصد سوچھ بھارت ٹیکس لاگو کیا تھا ۔
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:49:00
ہندوستان نے تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے رکن ممالک سمیت مختلف ممالک میں اپنے مذاکرات کاروں کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لیے تعاون اور اسے فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں بتایا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:45:09
نوٹ بند ی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث پر وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب دینے کے اپوزیشن کے مطالبہ کو آج حکومت نے مسترد کر دیا اور الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیاں اس موضوع پر بحث میں رکاوٹ ڈالنے کے بہانے تلاش کر رہی ہیں کیونکہ یہ ان کے خلاف جا رہا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:43:02
نوٹ بند ی سے تاریخ رچے جانے کا دعوی کرتے ہوئے بی جے پی کی جموں و کشمیر اکائی نے آج کہا کہ ہندوستان تبدیلی کے دہانے پر ہے، کیونکہ ملک کو نئی آزادی مل رہی ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:39:00
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تابڑ توڑ حملہ کیا۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حکومت سے تین دن میں اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ترنمول سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا بحران تو ایمرجنسی کے دوران بھی نظر نہیں آیاتھا
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:35:43
وادی میں جاری بدامنی کی وجہ سے چار ماہ سے زیادہ وقت سے اپنی کلاس میں نہیں جا رہے طالب علموں کو بڑی راحت دیتے ہوئے جموں کشمیر حکومت نے آج کے طالب علموں کے اگلے درجے تک اجتماعی ترقیوں کا اعلان کیا ہے
View more
Fri, 18 Nov 2016 13:33:14
سری لنکا اقلیتی تمل کمیونٹی تمل بولنے والے مسلمانوں کی خواہشات کو اپنے ساتھ شامل کرنے اور نئی آئینی حکمت عملی کے تحت انہیں ملک کے شمالی حصے میں بسانے کے لیے تیار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy