Sat, 12 Nov 2016 10:57:04
جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پارلیمان کی ممبران میں اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے لیے زیادہ رقوم مختص کی جائیں گی۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 10:52:54
امریکی صدر باراک اوباما نے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرمپ کے دوراقتدار کو کامیاب بنانے کی خاطر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 10:51:33
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور ایران کے حوالے سے ان کے وعدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے حجم سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں
View more
Sat, 12 Nov 2016 10:48:52
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 10:36:44
ریاستی حکومت کی جانب سے ٹیپو سلطان جینتی منانے کی مخالفت میں بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) نے آج بنگلور سمیت ریاست بھر میں احتجاج کیا۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 10:33:00
رائچور میں منعقدہ ٹیپوجینتی تقریب کے دوران ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکینڈری تعلیم وامور اقلیت واوقاف تنویر سیٹھ اپنے موبائل پر واٹس اپ پر چند تصاویر اسکرول کررہے تھے کہ اس منظر کو نیوز 9نامی ایک انگریزی مقامی نیوز چینل نے اپنے کیمرہ میں قید کرلیا اور اسے ٹیلی کاسٹ کرکے یہ دعویٰ کردیاہے کہ تنویر سیٹھ اپنے موبائل پر فحش تصاویر دیکھ رہے تھے۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 04:59:49
مہاراشٹرا، گجرات اوراُترپردیش میں اچانک نمک ختم ہونے کی افواہ پھیلتے ہی لوگ دکانوں پر جھپٹ پڑے، جس سے نمک کی قیمت بڑھ کر چار سو تک پہنچ گیی۔ بتایا گیا ہے کہ جس نمک کی قیمت 18 روپے کلو کے قریب ہوتی ہے، اسے لوگ 100 سے لے کر 400 روپے کلو تک خریدنے لگے.
View more
Sat, 12 Nov 2016 04:50:41
8 /نومبرکے اچانک اعلان کے ذریعہ 500اور 1000روپے کے چلن کو بند کئے جانے کے بعد اپنے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے بدلوانے کے لیے آج بھی بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی لائنیں دیکھنے کو ملیں۔
View more
Sat, 12 Nov 2016 04:46:42
ضلع جیل میں یہاں ایک زیر سماعت قیدی کی مبینہ طورپر بخار کی وجہ سے موت ہو گئی۔جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے بتایا کہ کل انیس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے ضلع اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy