ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    آسٹریلین اوپن:ولیمز بہن فائنل سے ایک میچ دور

    آسٹریلین اوپن:ولیمز بہن فائنل سے ایک میچ دور

    Wed, 25 Jan 2017 19:32:49 
    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری اس سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں امریکہ کی ولیمز سسٹرز، سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کے مابین فائنل کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔بدھ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں سرینا ولیمز نے برطانیہ کی جوانا کونٹا کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں وہ کل کروشیا کی مرجانا لوچچ بارونی کے مدمقابل ہوں گی
    اطالوی ہوٹل کے برفانی تودوں تلے دبنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 21

    اطالوی ہوٹل کے برفانی تودوں تلے دبنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 21

    Wed, 25 Jan 2017 19:27:46 
    وسطی اٹلی کے علاقے پینے کے ایک ہوٹل پر گرنے والے برفانی تودوں تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ہے۔ آج بدھ کے روز مزید تین لاشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک برف تلے دب گیارہ افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان میں سے زندہ حالت میں کسی شخص کو برف کے نیچے سے ہفتے کے روز نکالا گیا تھا۔
    قزاقستان میں شامی امن مذاکرات اختتام پذیر

    قزاقستان میں شامی امن مذاکرات اختتام پذیر

    Wed, 25 Jan 2017 19:23:10 
    وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات میں یہ ضرور طے کیا گیا کہ فائربندی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔ روسی وفد کے سربراہ الیگزانڈر لیورن ٹیئف نے ان مذاکرات کو شامی تنازعے کے حل کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا
    میرے والد کو قتل کیا گیا تھا: پیرس جیکسن کا دعویٰ

    میرے والد کو قتل کیا گیا تھا: پیرس جیکسن کا دعویٰ

    Wed, 25 Jan 2017 19:19:32 
    معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی اکلوتی بیٹی پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں پیرس نے رولنگ سٹون میگزین کو بتایا انھیں اس بات کا یقین ہے کہ سنہ 2009میں جیکسن کی موت سوچا سمجھا عمل تھا۔
    کوسووو اور سربیا کے مابین تناؤ میں کمی کے لیے مذاکرات

    کوسووو اور سربیا کے مابین تناؤ میں کمی کے لیے مذاکرات

    Wed, 25 Jan 2017 19:13:41 
    بلقان کے خطے کی ریاستوں کوسووو اور سربیا نے آپس کی کشیدگی کو کم کرنے پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے صدر دفتر میں یونین ہی کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے لیڈروں نے دو طرفہ رابطوں اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابتدائی مذاکرات کیے
    مشرقی موصل پوری طرح آزاد کرا لیا گیا: عراقی وزیر اعظم

    مشرقی موصل پوری طرح آزاد کرا لیا گیا: عراقی وزیر اعظم

    Wed, 25 Jan 2017 19:06:34 
    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا مشرقی حصہ مکمل طور پر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
    پیرس کی مسجد کا مسلم فاؤنڈیشن سے علیحدگی کا اعلان

    پیرس کی مسجد کا مسلم فاؤنڈیشن سے علیحدگی کا اعلان

    Wed, 25 Jan 2017 19:01:56 
    پیرس کی مسجد کے ایک عہدیدار سلمان نادر نے کہا کہ ہمیں ریاست کی طرف سے کسی تنظیم کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کا صدر ایک مسلمان ہونا چاہیے اور (اس کا فیصلہ)مسلمانوں کی مشاورت سے ہونا چاہئے۔پیرس کی با اثر جامع مسجد نے سرکاری سر پرستی میں قائم مسلم فاؤنڈیشن سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
    ساتواں پے کمیشن:مرکزی ملازمین کا احتجاج بے اثر، اب لیڈروں نے راج ناتھ کو لکھا مکتوب

    ساتواں پے کمیشن:مرکزی ملازمین کا احتجاج بے اثر، اب لیڈروں نے راج ناتھ کو لکھا مکتوب

    Tue, 24 Jan 2017 22:48:46 
    یکم جنوری 2016سے نریندر مودی حکومت نے مرکزی ملازمین کو 7 ویں پے کمیشن کا تحفہ دیا تھا۔اسی کے ساتھ ملازمین نے کچھ مسائل کو لے کر اپنااحتجاج درج کرایا تھا۔
    پنجاب الیکشن:اکالی دل کا مینی فیسٹو جاری، گھی، چینی، اسٹو سے لے کر مفت پریشر کوکر تک کا وعدہ

    پنجاب الیکشن:اکالی دل کا مینی فیسٹو جاری، گھی، چینی، اسٹو سے لے کر مفت پریشر کوکر تک کا وعدہ

    Tue, 24 Jan 2017 22:40:24 
    پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے اکالی دل نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔منشور میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، وہیں چھوٹے کسانوں کا قرض معاف کرنے، تمام شہروں کو 4-6لین ایکسپریس وے سے جوڑنے سمیت کئی وعدے کئے گئے ہیں