Thu, 19 Jan 2017 21:08:48
نائب صدر ایم حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتر پردیش کے ایٹہ ضلع میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 21:07:33
کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کے 27 سال گزرنے کے موقع پر انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں وہ ایک نظم پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ نظم ’پھیلے گی ہماری خاموشی‘کے عنوان سے کشمیری پنڈتوں کے نام وقف کیا ہے، اس کے ساتھ ہی کھیر نے ایک کمینٹ بھی کیا ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 20:56:26
یوپی کے ایٹہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔جمعرات کو یہاں ایک اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں 25بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 40سے زیادہ بچے زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ایٹہ کے علی گنج روڈ پرا س وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ دھند کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔مرنے والوں کی تعداد اور بڑھنے کا خدشہ ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 20:06:57
سی بی آئی نے اب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ابتدائی جانچ شروع کردی ہے۔ان پراروند کیجریوال کی سوشل میڈیا مہم ’ٹاک ٹواے کے‘سے منسلک مبینہ بے ضابطگی کا الزام ہے۔ویجلنس محکمہ کی شکایت پر یہ جانچ شروع کی گئی ہے، وہیں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی بیٹی سومیا کو محلہ کلینک پہل میں حکومت کا مشیر مقرر کرنے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:57:25
ہندوستان کے معروف کھلاڑی سائنا نہوال نے جمعرات کو ملائیشیا ماسٹرز گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔وہیں مرد سنگلز میں اجے جے رام بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:55:21
ہندوستان دورے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اسپن مشیر مقرر کئے گئے انگلینڈ کے اسپنر مونٹی پنیسر کا خیال ہے کہ نوجوان اوپنر میٹ رینش ہندوستان کے اسٹار اسپنروں پر دباؤ بنا سکتا ہے۔پنیسر نے کہا کہ رینش کا قد آر اشون اور روندر جڈیجہ کو کھیلنے میں اس کی مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینش
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:51:21
ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانا ان دنوں اتنا مشکل ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ ابتدائی میچوں میں بہترین کارکردگی کریں۔گزشتہ 12ماہ میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا میں آزمایا گیا، لیکن ان میں سے کچھ ہی کھلاڑی ایسے ہیں، جو ٹیم میں جگہ پکی کر سکے ہیں۔مہاراشٹر رنجی ٹرافی ٹیم کے کپتان کیدار جادھو ایسے ہی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:47:50
پاکستان کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے بین الاقوامی کرکٹر یونین (فیکا)سے پاکستان میں ایک وفد بھیج کر سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کو کہا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ اب پاکستان میں حالات کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔سری لنکا کی ٹیم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کا انعقاد بند ہو گیا
View more
Thu, 19 Jan 2017 19:41:25
پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 1000رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 1000رن بنانے کے سر ویوین رچڈس کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین ررچڈس نے ون ڈے کرکٹ میں محض 21اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy