Mon, 07 Nov 2016 18:51:52
گؤرکشا کو ملک کے وجود اور سالمیت کا موضوع قرار دیتے ہوئے متنازعہ بیان کیلئے مشہوربی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ گؤکشی پر پابندی آئینی شق ہونے کے بعد بھی آزادی کے بعد سے نہیں لگائی گئی اور اب ایساوقت آ گیا ہے کہ گؤکشی پرمکمل پابندی لگائی جائے اور ہمیں اس کا پورا بھروسہ ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2016 18:39:12
امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر غیر مناسب رویے کاالزام لگایا ہے۔ان کی یہ الزام تراشی ادارے کی جانب سے ان کی انتخابی حریف ہلیری کلنٹن کو ای میلز افشا کرنے کے معاملے میں کسی مجرمانہ فعل کے ارتکاب کے الزام سے بری کیے جانے کے بعد کی گئی ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2016 18:34:12
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے جنگ جووں نے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے شام میں مرکز کی بازیابی کی عسکری مہم شروع کر دی ہے۔ ان فائٹرز کو امریکی فضائی فوج کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔
View more
Mon, 07 Nov 2016 18:29:34
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 07 Nov 2016 18:25:39
ہلیری کلنٹن پر سے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیش کے بادل چھٹنے کے بعد سے کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے لہجے بدل گئے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے جاری امریکی صدارتی انتخابات کی مہم چند گھنٹوں میں ختم ہونے والی ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2016 19:40:13
دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایم سی ڈی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2016 19:38:28
اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تشہیر ی مہم میں بی جے پی کی بنیادی توجہ ترقی کے ایجنڈے پرہو گی اور وہ سماج وادی پارٹی کے مبینہ غنڈہ راج اور بی ایس پی کی بدعنوانی کو موسیقی نعروں اور گانوں کے ذریعے عوام کے سامنے رکھے گی اور لوگوں سے جڑنے کی کوشش کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy