Fri, 11 Nov 2016 19:15:32
سپریم کورٹ نے دوسرے ریاستوں سے اپنی ریاست میں آنے والے سامان پر داخلہ ٹیکس کے سلسلے میں ریاستوں کے قوانین کی آئینی ،قانونی حیثیت کو آج برقرار رکھا۔عدالت عظمی نے 7:2کی اکثریت سے کہا کہ ریاستوں کی طرف سے بنائے گئے ٹیکس قانون کو آئین کے آرٹیکل 304(بی )کے تحت صدر کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Fri, 11 Nov 2016 19:09:48
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے راجہ اکیہتو سے ملاقات کی اور ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ تعلقات اور ایشیا کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئٹ کیاکہ ایک اہم ملاقات جوہندوستان اور جاپان کے درمیان گرم جوشی بھرے منفرد تعلقات کی علامت ہے۔
View more
Fri, 11 Nov 2016 19:06:17
جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں کے ساتھ ہند۔پاک سرحد پرآر ایس پورا۔سچیت گڑھ علاقوں کا اپنی پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ دورہ کیا تاکہ وہاں کی موجودہ حالات کا پتہ چل سکے جہاں کے لوگوں زبردستی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیاہے۔
View more
Fri, 11 Nov 2016 19:01:15
ستلج -جمنا لنک نہر(ایس وائی ایل )معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے میں ہریانہ کی حمایت کئے جانے کی مخالفت میں پنجاب میں اپوزیشن کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے آج ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو اپنا استعفیٰ بھیج دیاہے ۔
View more
Thu, 10 Nov 2016 19:55:11
شیوسینا نے 500روپے اور 1000روپے کے نوٹوں کوکالعدم کرنے کے فیصلے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملے بڑھے ہیں اور وقت بتائے گا کہ کالا دھن پر دوسرا سرجیکل اسٹرائیک کتنا کامیاب رہتا ہے۔
View more
Thu, 10 Nov 2016 19:48:48
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو علیحدگی پسندوں کے جامع مسجد تک نکالے جانے والے مارچ سے پہلے آج احتیاطاََ حراست میں لے لیاگیا۔
View more
Thu, 10 Nov 2016 19:46:54
پاکستانی ہائی کمیشن نے تقریباََ تین ہزار316سکھ زائرین کوویزاجاری کیاہے تاکہ وہ گرونانک دیوکی جینتی میں12سے21نومبر تک یہاں شرکت کر سکیں
View more
Thu, 10 Nov 2016 19:39:51
ممبئی بی جے پی صدرآشیش شیلار نے آج ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے سے ان کے دادری علاقے میں واقع رہائش گاہ پرملاقات کی.
View more
Thu, 10 Nov 2016 19:15:02
پاکستان میں نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کا کہنا ہے کہ رواں برس پولیو کیسز میں باسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اب بھی یہ وائرس پاکستان کے خلاف طاقتور دشمن کا کردار ادا کر رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy