Sat, 01 Oct 2016 20:21:34
دینانگر کے گھیسل گاؤں میں دو بیلون ملے ہیں، جن پر مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے اردو زبان میں ایک پیغام لکھا ہوا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 20:20:11
صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ عمررسیدہ لوگوں کے لیے صحت سے متعلق اضافی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ معاشرہ میں سماجی تبدیلی ہو رہی ہے اور اس پر سنگل خاندان کے تصور کا اثر پڑے گا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 20:18:09
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ملک کو جنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔جنگ سے ملک پیچھے چلا جاتا ہے اور پیار سے آگے بڑھتا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 20:15:55
ڈھانہ میں بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے چھوٹے بھائی کی بیوی نے اداکار، اپنے شوہر اور ان کے بھائی بہنوں پر جہیز کے لیے پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 20:13:06
گزشتہ ماہ مخالفت مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہوئے ایک اور نوجوان نے آج اسپتا ل میں دم توڑ دیا جس کے ساتھ وادی کشمیر میں حالیہ بدامنی میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 83ہو گئی ہے ۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 19:47:52
سرجیکل حملے کے بعد بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ علاقے میں دفعہ 144لگا دی گئی۔فوج کو ہائی الرٹ کرنے کے بعد سرحدی علاقے کے ارد اضلاع میں فوج کے جوانوں کے ساتھ ہی پولیس کی چھٹیاں بھی رد کر دی گئی ہیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 19:42:14
حیدرآباد یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ویل پلا سنکترا نے آج وائس چانسلر اپاراؤ پوڈلے سے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔سنکننااور پی ایچ ڈی طالب علم روہت ویملا اور دیگر کو گزشتہ سال یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکال دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 19:37:57
سرینگر میں صورت حال سدھرنے کے ساتھ ہی آج کرفیو ہٹا لیا گیا لیکن علیحدگی پسندوں کی ہڑتال مسلسل 85ویں دن جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 19:32:49
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ کاکیر ضلع میں نکسلیوں نے تین قبائلی نوجوانوں کی دھاری دار ہتھیار سے قتل کرکے ان لاشوں کو سڑک پر پھینک دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy