Mon, 19 Nov 2018 22:45:02
سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ایمرجنسی لگانے کا بہت افسوس تھا لیکن آج کی صورتحال تو 1975-77کے حالات سے بھی زیادہ سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہو جائے اور ہر سیٹ پر بی جے پی امیدوارکے مقابلے اپنا ایک امیدوار اتارنے کے اصول پر عمل کرے تو 2019لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وجے رتھ کو روکاجاسکتاہے
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:41:53
چارہ گھوٹالے میں سزاکاٹ رہے آرجے ڈی کے صدر لال لو پرساد یادو کی طبیعت دائیں ٹانگ میں پھوڑے کی وجہ سے اورخراب ہوگئی ہے۔ان کاعلاج کررہے ڈاکٹروں نے یہ معلومات دی۔یادویہاں ابھی راجندر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز (رمس)میں بھرتی ہیں۔ان کا علاج کرنے والے رمس کے ڈاکٹر امیش پرساد نے بتایا کہ پھوڑے کی وجہ سے ذیابیطس کا شکار لالو کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر گزشتہ دو تین دنوں میں اضافہ ہوا ہے
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:37:53
وزیر اعظم نریندر مودی نے کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے کے کنڈلی-مانیسر سیکشن اور گروگرام سے بلبھ گڑھ-مجیسر میٹرو ریل لنک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ کنڈلی مانیسر-پلول ایکسپریس وے کو ملک کو وقف کرنے کا موقع ملا ہے،اس کا پہلا مرحلہ 2سال پہلے مکمل ہوا۔دوسرا مرحلہ جو کنڈلی سے مانیسر تک 83کلو میٹر ہے،اس کا آج افتتاح کیا گیا ہے
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:35:51
شیوسینا نے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس سے کہا کہ وہ اعلان کریں کہ ممبئی ساحل پر تعمیر کے لئے مجوزہ مراٹھا چھترپتی شیواجی کی مورتی دنیا میں سب سے بلند ہوگی اور وہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سے نہیں ڈریں۔شیوسینا کا کہنا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے مہاراشٹرچیف جینت پاٹل نے دعوی کیا ہے کہ پٹیل کی مورتی ’سٹیچیو آف یونٹی‘دنیا کی سب سے بلند مو
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:26:07
کانگریس نے پیر کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ کے وزیر اعلی منوہرلال کھٹر نے ریاست میں آدھے ادھورے کنڈلی۔مانیسر۔پلول (کے ایم پی )ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ہے جو راہگیروں کو جان خطرے میں ڈالنے والا قدم ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ مودی جی اور کھٹر صاحب، آدھے ادھورے کے ایم پی کا افتتاح کرکے ہزاروں راہگیروں کی جان خطرے میں کیوں ڈال جا رہے ہیں
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:23:37
سپریم کورٹ نے 2002میں گودھرا سانحہ کے بعد ہوئے فسادات کے سلسلے میں گجرات کے سابق وزیر اعلی نریندر مودی کو خصوصی تحقیقات ٹیم کی طرف سے کلین چٹ دئے جانے کو چیلنج کرنے والی ذکیہ جعفری کی درخواست پر پیر کو سماعت 26نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں والی بنچ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت میں کچھ وقت لگے گا
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:19:21
سپریم کورٹ نے پیر کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک کمار ورما سے کہا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں سی وی سی کی جانچ رپورٹ پر جلد سے جلد آج ہی اپنا جواب داخل کریں۔عدالت نے واضح کیا کہ اس کیس کے لئے منگل کو مقدمے کی سماعت نہیں ٹالی جائے گی
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:16:11
اتر پردیش کے وزیر کابینہ اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر ایک بار پھر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کوکمبھ کے لئے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے لیکن معذور بچوں کے لئے اسکول کھولنے کو اس کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے
View more
Mon, 19 Nov 2018 22:11:32
کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے پیر کو کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات دو سیاسی نظریات کی جنگ ہے۔پائلٹ نے ٹونک اسمبلی نشست سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافی سے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا اور اس کارپورٹ کارڈ عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ناراض لوگ کانگریس کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے پرجوش ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy