ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پونے میں طیارہ حادثہ؛ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت چار افراد ہلاک

پونے میں طیارہ حادثہ؛ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت چار افراد ہلاک

Wed, 28 Jan 2026 10:15:13    S O News
پونے میں طیارہ حادثہ؛ مہاراشٹرا  کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت چار افراد ہلاک

ممبئی28/جنوری (ایس او نیوز) : مہاراشٹرا کے پونے میں ہوئے ایک طیارہ حادثے میں مہاراشٹراکے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور تین دیگر افراد ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

میڈیا میں آئی ابتدائی رپورٹوں کے  مطابق یہ واقعہ  بدھ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اجیت پوار کا طیارہ پونے کے بارامتی علاقے میں لینڈنگ کر رہا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، طیارہ صبح تقریباً 8:45 بجے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجیت پوار ضلع پنچایت انتخابات سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے لیے بارامتی جانے والے تھے۔ منگل کے روز وہ ممبئی میں موجود تھے، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقدہ مہاراشٹر کابینہ کمیٹی برائے انفراسٹرکچر کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

حادثے کی جگہ سے موصولہ مناظر میں طیارے کا ملبہ شعلوں کی لپیٹ میں دکھائی دیا، جبکہ مقامی دیہاتی اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر جمع ہو گئیں۔


Share: