Sun, 28 May 2017 18:27:53
فلپائن کے جنوبی علاقے کے شہر مراوی میں داعش کے ساتھ نسبت رکھنے والے عسکریت پسندوں اور حکومتی فوج کے درمیان چھ روز سے لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اب تک ایک سو کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں61 عسکریت پسند ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:25:24
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے والد کی طرح حسین نواز بھی امپائروں کو ساتھ ملائے بغیر نہیں کھیل سکتے اور اس بات کی کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:18:50
ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ ہوائی حملوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے تیرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں اواسین باسیان کے علاقے میں سات مقامات کو ہدف بنایا تھا۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:13:38
سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 146 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سری لنکا کے وسطی اور غربی حصوں کے چودہ مقامات پر موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ امدادی کارکنوں نے کیچڑ میں پھنسے ہوئے پچاس زخمیوں کو بچا لیا ہے۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:11:45
امریکہ میں دو نوجوان لڑکیوں کو بچاتے ہوئے مارے جانے والے ایک شخص کی والدہ نے اپنے بیٹے کو ہیرو کہا ہے جو ان کے لیے ہمیشہ ہیرو رہے گا۔جمعے کو امریکی ریاست اوریگن کے پورٹ لینڈ میں ایک شخص نے دو افراد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ ان میں سے ایک ٹالیسن مائرڈن نامکائی میشے تھے۔پولیس نے مرنے والے دوسرے 53 سالہ شخص کا نام رکی جان بیسٹ بتایا ہے۔ وہ چار بچوں کے والد اور سابق فوجی تھے۔حملہ آور نے گرفتار ہونے
View more
Sun, 28 May 2017 18:09:32
فغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ زابل کی صوبائی کونسل کے رکن حاجی اسد اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اندازوں کے مطابق اب وہ ایسے علاقے میں پہنچ گیا ہے، جو طالبان کے کنٹرول میں ہے۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:05:04
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قابل اعتماد ساتھیوں بشمول ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے سربراہ اسکاٹ پروایٹ کو بتایا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی معاہدے سے علیحدہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ بات ’’ایکسزیوس نیوز ویب سائٹ‘‘ نے اس معاملے سے آگاہی رکھنے والے تین ذرائع کے حوالے سے ہفتے کو بتائی۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:03:20
آسٹریلوی خاتون اسمگلر شاپیل کوربی انڈونیشیا میں بارہ سال جیل کاٹنے کے بعد رہا کر دی گئی ہیں۔ انڈونیشی حکام نے اْسے رہائی کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچا دیا ہے۔ اْس کی روانگی کے وقت سخت حفاظتی اقدامت کیے گئے تھے۔
View more
Sun, 28 May 2017 18:01:04
برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں خودکش حملہ کرنے والے سلمان العبیدی کی دو نئی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصاویر اس حملے سے کچھ دیر پہلے کی بتائی جاتی ہیں جس میں العبیدی نے محفل موسیقی میں دھماکا کر کے تقریب کو آہوں اور سسکیوں کا مرکز بنا دیا اور اس میں ۲۲ افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy