ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    اہم مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے دیاچیلنج، ٹیم انڈیا کو دیں گے شکست

    اہم مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے دیاچیلنج، ٹیم انڈیا کو دیں گے شکست

    Sun, 28 May 2017 13:26:14 
    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مقابلہ 4 جون کو ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پہلے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ٹیم سے ہونے والے مقابلے پر خاص توجہ نہیں دے رہے ہیں اور اسے عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ کوہلی کے اس تبصرے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بھی لفظی جنگ چھیڑ دی ہے۔
    نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں نظریں سمیع اور اشون پر،مقابلہ آج

    نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں نظریں سمیع اور اشون پر،مقابلہ آج

    Sun, 28 May 2017 12:56:18 
    سابق چمپئن ہندوستان یہاں چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنے پہلے پریکٹس میچ میں کل جب نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا تو سب کی نظریں سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون اور تیز گیند باز محمد سمیع پر ٹکی ہوں گی۔انڈین پریمیئر لیگ میں 6 ہفتے کھیلنے کے بعد دو پریکٹس میچوں سے ٹیم انڈیا کو 50 اوور کے فارمیٹ سے ہم آہنگی بٹھانے میں مدد ملے گی اور ٹورنامنٹ سے پہلے ٹیم مستقل مجموعہ تیار کرنا چاہے گی۔
    دو طرفہ سیریز کے حوالے سے 29 مئی کو ہوگی بی سی سی آئی اور پی سی بی کی اہم میٹنگ

    دو طرفہ سیریز کے حوالے سے 29 مئی کو ہوگی بی سی سی آئی اور پی سی بی کی اہم میٹنگ

    Sun, 28 May 2017 12:53:18 
    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچوں کی دو طرفہ سیریز پر چھائے بحران کے بادل فی الحال چھٹتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اسی معاملے پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 29 مئی کو دبئی میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز پر ہوئے معاہدے کو لے کرمیٹنگ کرنے والے ہیں، جس میں آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کروائے جانے پر بحث ہونی ہے لیکن
    کاؤنٹی کرکٹ میں سنگاکارا نے مسلسل پانچ سنچری جڑکر بنایا ریکارڈ

    کاؤنٹی کرکٹ میں سنگاکارا نے مسلسل پانچ سنچری جڑکر بنایا ریکارڈ

    Sun, 28 May 2017 12:50:52 
    بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے سری لنکا کے عظیم بلے باز سنگاکارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل پانچویں سنچری جڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ ہی سنگاکارا نے اپنے کرکٹ کیریئر کی 99 ویں سنچری لگائی ہے۔کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 177 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی ۔
    انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے میڈیا پر بھڑکے ہربھجن

    انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے میڈیا پر بھڑکے ہربھجن

    Sun, 28 May 2017 12:45:43 
    حال ہی میں ایک نجی چینل کو دئے انٹرویو پر ہربھجن سنگھ نے خاصی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ہربھجن نے ٹوئٹ کرکے میڈیا کو آڑے تھوں لیا ہے۔ ہربھجن کا کہنا ہے کہ میڈیا کو وہ باتیں اپنی شہرت کے لئے نہیں کہنی چاہیے جو باتیں ہم نے کہی ہی نہ ہوں۔
    پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

    پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

    Sun, 28 May 2017 12:35:37 
    کرکٹ ٹیم کے بلے باز چتیشور پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ ڈویژن دو میں اپنی 39 ویں فرسٹ کلاس کی سنچری بنائی ہے۔یہ پجارا کے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر کا دوسرا میچ ہے۔
    ترک حکام نے مزید دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا

    ترک حکام نے مزید دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا

    Sun, 28 May 2017 12:18:19 
    ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک ناقد اخبار سوزجْو سے منسلک دو صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    کشنز نے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

    کشنز نے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

    Sun, 28 May 2017 12:06:07 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے چھتیس سالہ داماد جیرڈ کْشنرڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیر ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق وہ ایک ملاقات میں یہاں تک چلے گئے کہ انہوں نے امریکا میں قائم روسی سفارت خانوں کے لیے ایسا ذریعہ استعمال کرنے کی تجویز دی، جسے امریکی نگرانی سے بچایا جا سکے۔
    افغانستان: خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک

    افغانستان: خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک

    Sun, 28 May 2017 11:54:31 
    افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش کار بم حملے کا نشانہ مقامی فورسز کا ایک قافلہ تھا لیکن مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔