ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

    سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

    Sun, 28 May 2017 11:34:57 
    سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی صوبے کے علاقے اگالاوتے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 99 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سکیورٹی فورسز اور دیگر امدادی کارکنان ہفتہ کو بھی لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ لوگوں کی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
    موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سرکاری تحقیقات داعش کے زیرتسلط شہریوں کو محفوظ راہ داریوں سے گذرنے کی اجازت

    موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سرکاری تحقیقات داعش کے زیرتسلط شہریوں کو محفوظ راہ داریوں سے گذرنے کی اجازت

    Sun, 28 May 2017 11:29:53 
    عراقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری لڑائی کے دوران انسانی حوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی سرکاری سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن اخبار ’دیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز اور اس کی مدد گار شیعہ ملیشیا پر موصل میں داعش کے خلاف لڑائی کے دوران عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر شکایات ہیں۔
    روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

    روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

    Sun, 28 May 2017 11:27:37 
    امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔ اٹلی میں گروپ 7 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوھن نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر یوکرائن کے تنازع کے باعث عاید کردہ پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔
    المنیا میں حملے کے بعد مصری فوج کی لیبیا میں کارروائی الدرنہ مجاھدین کونسل کے ہیڈ کواٹر سمیت کئی ٹھکانے تباہ

    المنیا میں حملے کے بعد مصری فوج کی لیبیا میں کارروائی الدرنہ مجاھدین کونسل کے ہیڈ کواٹر سمیت کئی ٹھکانے تباہ

    Sun, 28 May 2017 11:20:02 
    مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اب تک کے حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب اس بات کی تصدیق ہوئی کی گذشتہ روز المنیا میں دہشت گردی کے واقع میں لیبیائی عسکریت پسند ملوث ہیں۔
     ’ڈیموکریٹک فورس‘ کا شام کے تیسرے بڑے ڈیم پر کنٹرول اتحادی فوج کے حملے میں 80 داعشی جنگجو ہلاک

    ’ڈیموکریٹک فورس‘ کا شام کے تیسرے بڑے ڈیم پر کنٹرول اتحادی فوج کے حملے میں 80 داعشی جنگجو ہلاک

    Sun, 28 May 2017 11:14:15 
    شام میں امریکی حمایت یافتہ اپوزپشن گروپ ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ نے الطبقہ اور الرقہ شہر کے درمیان واقع شام کے تیسرے بڑے البعث ڈیم سے داعشی جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔ ادھر اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری میں شمالی شام میں 80 داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے البعث ڈیم کا کنٹرول مکمل طور پر سنھبال لیا ہے۔
    لبنان:گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

    لبنان:گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

    Sun, 28 May 2017 11:02:05 
    لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز بیروت کے نواحیعلاقے النبی عثمان قصبے میں ایک مشتبہ جنگجو نے اس وقت خود کو دھماکے سیاڑا دیا جب پولیس نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی۔
    لیبیا میں متحارب گروپوں میں لڑائی، 28 ہلاک، 130 زخمی حکومت مخالفین کی جیل توڑنے کی کوشش ناکام

    لیبیا میں متحارب گروپوں میں لڑائی، 28 ہلاک، 130 زخمی حکومت مخالفین کی جیل توڑنے کی کوشش ناکام

    Sun, 28 May 2017 10:58:41 
    لیبیا کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے حامیوں اور مسلح ملیشیا کے درمیان لڑائی میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔ لیبیائی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور باغیوں کی ’الغویل‘ زیرقیادت حکومت کی حامی ملیشیا کے درمیان وسطی لیبیا میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں تیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
    حزب اللہ اور قطر کے درمیان داستان عشق ممنوع!

    حزب اللہ اور قطر کے درمیان داستان عشق ممنوع!

    Sun, 28 May 2017 10:54:45 
    خلیجی ریاست قطرکے امیر مملکت الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک بیان میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ’مزاحمتی‘ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے مخاصمت اور عداوت دانش مندی نہیں۔ یہ بات کہتے ہوئے امیر قطر یہ بھول گئے وہ جس حزب اللہ کو مزاحمتی قوت قرار دے رہے ہیں وہ خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
    سلیکشن کمیٹی پر بھڑکے بھجی،اٹھائے سوال، کہا دھونی فارم میں نہ ہو تو بھی ہوتا ہے انتخاب

    سلیکشن کمیٹی پر بھڑکے بھجی،اٹھائے سوال، کہا دھونی فارم میں نہ ہو تو بھی ہوتا ہے انتخاب

    Sat, 27 May 2017 11:49:54 
    کافی وقت سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے اسپنر ہربھجن سنگھ کاصبر آخر کارجواب دے گیا۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی میں انتخاب نہیں ہونے پر ہربھجن سنگھ نے سلیکشن کمیٹی پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا ہے۔