Tue, 29 Dec 2020 19:48:17
اتر پردیش کے ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔جنوری کے آغاز سے ہی اس کام میں تیزی آئے گی اور اسی اثنا میں ٹرسٹ نے مندر کی تعمیر کے خرچ کو بتایا ہے۔اطلاع کے مطابق اس پورے مندر کو بنانے میں تقریبا 1100 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے، جبکہ یہ ساڑھے تین سال میں تیار ہوگی۔
View more
Tue, 29 Dec 2020 19:24:24
وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردیں۔
View more
Tue, 29 Dec 2020 19:02:57
کسان تحریک کی مار پنجاب میں موبائل ٹاور پڑرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 1500 سے زیادہ موبائل ٹاوروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، متعدد جگہوں پر بہت سے موبائل ٹاوروں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور تار کے بنڈل جلا دیئے گئے ہیں۔
View more
Tue, 29 Dec 2020 18:54:42
ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ خلیج فارس کے علاقے میں ’ریڈ لائنز‘ عبور کرنے سے باز رہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے آخری دنوں میں حال ہی میں ایسی اطلاعات تھیں کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی ایک آبدوز بھیج دی ہے۔
View more
Tue, 29 Dec 2020 18:46:45
چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کی رپورٹنگ کرنے پر خاتون چینی صحافی ژانگ ژان کو چار سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
View more
Tue, 29 Dec 2020 18:21:12
صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں کم ازکم پچاس صحافی ہلاک ہوئے۔ افغانستان جیسے کئی ممالک میں صحافیوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy