Mon, 15 Jun 2020 18:08:17
برطانیہ نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمیوں کا اعلان کیا ہے اور انگلینڈ میں پیر سے بہت سی دکانیں پھر سے کھل رہی ہیں جبکہ یورپی ممالک نے بھی سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں۔
View more
Mon, 15 Jun 2020 17:59:06
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی Saudia نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں ابھی تک تا حکم ثانی معطل ہیں۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ پروازیں بتدریج بحال کی جائیں گی اور اس کا اعلان سرکاری ذرائع سے کر دیا جائے گا۔سعودی ایئرلائنز نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں بتایا کہ اس وقت صرف ان بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے، جو مملکت میں مقیم افراد کو واپس لانے کے لیے جا رہی ہیں۔
View more
Mon, 15 Jun 2020 17:52:10
گزشتہ جمعہ کی رات کو امریکی شہر اٹلانٹا میں پولیس کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے بعد اٹلانٹا کے محکمہ پولیس کے جاری کردہ اعلان کے مطابق فائرنگ میں ملوث پولیس افسر کو ملازمت سے برخاست، جب کہ ایک اور پولیس اہل کار کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 Jun 2020 17:48:50
وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے سی این این ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی صورت حال میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگلا سال معاشی لحاظ سے مستحکم ہو گا۔وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اس پر جو منفی اثرات پڑے تھے، وہ زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے م
View more
Mon, 15 Jun 2020 17:42:55
فغانستان میں لڑائیوں میں مصروف دونوں فریق، طالبان اور حکومت امن مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں تاکہ دو عشروں سے جاری اس خون خرابے کا کوئی سیاسی تصفیہ ڈھونڈا جا سکے۔
View more
Mon, 15 Jun 2020 17:38:52
برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ آخری سانس تک لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر نصب سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل کے مجسمے کی حفاظت کریں گے۔
View more
Sun, 14 Jun 2020 18:27:54
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل ہفتے کے روز سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز وسطی پیرس میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نسل پرستی اور پولیس کے
View more
Sun, 14 Jun 2020 18:22:14
افغانستان میں عیدالفطر کے ایام میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین صلح کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جنگ بندی کے باوجود پرتشدد حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہفتے کے روز مقامی افغان عہدیداروں نے اطلاع دی کہ ملک میں دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 14 Jun 2020 18:17:01
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن میں ہونے والے نسل پرستی مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد حربے استعمال کرنے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد نے پرامن مظاہروں کو سبوتاژ کردیا ہے۔ وزیراعظم جانسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری سڑکوں میں نسل پرستانہ غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy