ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
       لاکھوں امریکی کئی سال تک بے روزگار رہیں گے

    لاکھوں امریکی کئی سال تک بے روزگار رہیں گے

    Thu, 11 Jun 2020 18:21:24 
    کساد بازاری کی شکار معیشت اور بیروزگاری کی بلند شرح سے نبردآزما امریکہ کے مرکزی بینک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مختصر مدت کی شرح سود کو 2022 تک صفر کے قریب رکھے گا۔ اس کے چیئرمین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حال میں ذریعہ آمدن سے محروم ہوجانے والے لاکھوں افراد کئی سال تک بیروزگار رہیں گے۔
      چین میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

    چین میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

    Thu, 11 Jun 2020 18:17:38 
    چین میں کرونا وائرس کے لیے بنائی گئی ایک ممکنہ ویکسین پر تحقیق کرنے والوں نے کہا ہے کہ بندروں پر تجربات کے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں، کیونکہ ان کے جسم میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوگئی اور کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ اب ایک ہزار انسانوں پر تجربے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس بارے میں طبی جریدے سیل میں ایک رپورٹ آن لائن شائع کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، ممکنہ ویکسین کا نام بی بی آئی بی پی کوڈ وی ہے اور اس میں
     امریکہ: چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے پولیس استعمال پر پابندی

    امریکہ: چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے پولیس استعمال پر پابندی

    Thu, 11 Jun 2020 18:14:43 
    امریکہ کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے چہرہ شناخت کرنے والی اپنی ٹیکنالوجی کے پولیس کے استعمال کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکوک افراد کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ناقدین کی جانب سے مسلسل الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ایمیزون نے بدھ کو جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ
       ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کی پیش کش مسترد کر دی

    ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کی پیش کش مسترد کر دی

    Thu, 11 Jun 2020 18:09:38 
    ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کے لیے مصر کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوشش باغی فوجی کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کو بچانے کی کوشش ہے۔ لیبیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گورنمنٹ آ ف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کی فورسز اور لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں ترکی کی معاونت سے سرکاری فوج نے خلیفہ حفتر کی فوج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد کئی علاقوں کا قبضہ ان س
    پاکستان کی معیشت کو کورونا کے بعد اب  ٹڈی دَل کے حملوں سے زرعی معیشت اور پیداوار کو خطرات لاحق

    پاکستان کی معیشت کو کورونا کے بعد اب ٹڈی دَل کے حملوں سے زرعی معیشت اور پیداوار کو خطرات لاحق

    Thu, 11 Jun 2020 18:06:31 
    پاکستان کی معیشت کو جہاں اِن دنوں کرونا وائرس کے بعد کسادی بازاری کا سامنا ہے۔ وہیں ٹڈی دَل کے حملو ں سے زرعی پیداوار اور اس سے منسلک زرعی معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پانچ کروڑ 70 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دَل کے حملوں کی زد میں آیا جس میں سے دو کروڑ 30 لاکھ ایکڑ رقبہ زرعی تھا۔ زرعی رقبے پر گو کہ ٹڈی دَل کے حملے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے لیکن اقوام متحدہ
     امریکہ میں احتجاج جاری، وائٹ ہاؤس میں پولیس اصلاحات کی تیاریاں

    امریکہ میں احتجاج جاری، وائٹ ہاؤس میں پولیس اصلاحات کی تیاریاں

    Thu, 11 Jun 2020 17:57:33 
    امریکہ میں پولیس تحویل کے دوران ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کے پیشِ نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت بھی محکمہ پولیس میں اصلاحات کے مسودے پر کام کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پولیس کے محکمے میں اصلاحات کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ البتہ وائٹ ہاؤ س نے پولیس کو حاصل استثنیٰ کم کرنے یا محدود کرن
     ’بلڈ گروپ‘ سے کورونا انفیکشن کا خاص رشتہ، نئی تحقیق میں انکشاف

    ’بلڈ گروپ‘ سے کورونا انفیکشن کا خاص رشتہ، نئی تحقیق میں انکشاف

    Thu, 11 Jun 2020 12:06:48 
    دنیا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان اس پر مختلف نوعیت کی تحقیق کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن کا 'بلڈ گروپ' سے ایک خاص رشتہ ہے، اور ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ بلڈ گروپ والے لوگوں پر اس انفیکشن کا اثر زیادہ ہوتا ہے اور کچھ بلڈ گروپ والے لوگوں پر بہت کم۔
    کورونا سے پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 74 لاکھ سے تجاوز؛ چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

    کورونا سے پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 74 لاکھ سے تجاوز؛ چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

    Thu, 11 Jun 2020 12:01:10 
      کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 74 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ّّ
       کیا ٹرمپ جرمنی کو نافرمانی کی سزا دے رہے ہیں؟

    کیا ٹرمپ جرمنی کو نافرمانی کی سزا دے رہے ہیں؟

    Wed, 10 Jun 2020 19:39:44 
    کیا جرمنی کو اپنے مفادات اور ان کا تحفظ کرنے کا حق ہے؟ اگر امریکی حکومت سے پوچھیں تو اس کا جواب ہوگا، ضرور، لیکن صرف امریکی آشیرواد سے۔امریکا نے روس اور جرمنی کے درمیان زیر سمندر نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن بنانے پر یورپی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔