Wed, 11 Dec 2019 19:29:35
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو الزام لگایا کہ مودی -شاہ حکومت شہریت ترمیمی بل کے ذریعے شمال مشرقی ریاست کے ثقافتی امتیاز اور اس کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے بل کیخلاف شمال مشرقی ریاست میں احتجاج سے منسلک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ شمال مشرقی ریاست کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 19:26:40
وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمان ہندوستانی شہری تھے، ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت فراہم کرنے کی فراہمی والے اس بل کو پیش کرتے ہوئے ایوان بالا میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ان تینوں ممالک میں اقلیتوں کے پاس ”مساوی حقوق“ نہیں ہیں۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 19:24:52
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو کہا کہ ملک کا تنوع تکثیرت اور وحدت میں کثرت کا ہے اوریہاں کے لوگ ذات، عقیدہ اور مذہب کی بنیاد پر نہیں بٹے ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب راجیہ سبھا میں شہریت (ترمیمی بل پر بحث چل رہی ہے۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 19:08:26
سوڈان کے معزول صدر عمرحسن البشیر منگل کے روز پراسیکیوٹرز کی ایک کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ہیں جہاں ان سے 1989ء میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت برپا کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ وہ اس بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدارآئے تھے۔ان کے وکیل محمد الحسن نے بتایا ہے کہ عمرالبشیر کو 1989 کی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لیے لایا گیا تھا، لیکن انھوں نے سماعت میں حصہ نہیں لیا ہے۔وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرت
View more
Wed, 11 Dec 2019 18:51:15
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ ایران نے ان کے دو شہریوں کو بلا وجہ حراست میں لے رکھا ہے۔وہ یہ توقع نہیں کر سکتے ہیں کہ فرانسیسی شہریوں کو تہران میں گرفتار کیا جائے۔ ہم تہران حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 18:39:26
سعودی عرب کے شہر ینبع میں پولیس نے سڑک پر ایک خاتون کی جانب جوتا پھینکنے والے شخص کو استغاثہ میں پیش کر دیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس کا دورانیہ 14 سیکنڈ ہے۔ وڈیو میں ایک باریش سعودی شخص سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر راہ گیروں سے مخاطب ہو کر اونچی آواز سے کہہ رہا ہے کہجو عورت بھی چہرہ کھول کر باہر نکلتی ہے وہ بدکار شمار ہو گی۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 18:34:27
امریکی ٹی وی چینل نیوز فاکس کی رپورٹ کے مطابق سیٹ لائٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران وسیع پیمانے پر میزائلوں اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے شام کے اندر سرنگیں بنا رہا ہے۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 18:18:48
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف سے ملاقات کے دوران ماسکو کو متنبہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں اس کی مداخلت خطرناک ہوگی۔امریکی صدر نے ٹرمپ اور لاوروف کے مابین اوول آفس میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
View more
Wed, 11 Dec 2019 18:13:24
لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان احمد المسماری نے العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے طرابلس کی شدت پسند ملیشیاؤں کو اسلحہ کی فراہمی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی وفاق حکومت ترکی سے فوجی سازو سامان کی رسد اور کمک وصول کرنے کیلیے تباہ شدہ المعتیقہ فوجی اڈے کو دوبارہ تیار کررہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy