Tue, 12 Nov 2019 19:22:53
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا دفتر آر ٹی آئی کے دائرے میں آنا چاہئے یا نہیں اس مسئلے پر بدھ کو فیصلہ آ سکتا ہے۔آئینی بنچ نے اپریل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ججوں کے کام کاج کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کے لئے سب سے بڑی دلیل یہ رہی ہے کہ اس سے عوام میں عدلیہ کے لئے اعتماد بڑھے گا اور نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:19:11
پی ایم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر درج ہتک عزت کیس میں عدالت نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔دہلی کی راج ایونیو کورٹ نے بی جے پی لیڈر راجیو ببر کی جانب سے دائر کیس کو لے کر اس کا حکم دیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:15:57
ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے اسکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مجوزہ رام مندر میں شراکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے تحت اس نے منصوبہ بنایا ہے کہ عوامی فنڈنگ کے ذریعے مندر کی تعمیر کی جائے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:12:08
سی پی ایم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں فیس اضافہ کو لے کر طالب علموں کے احتجاج کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرکے ہر آمدنی والے طبقے کے طالب علموں کے لئے قابل رسائی تعلیمی نظام بحال کرنی چاہیے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 19:01:12
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گرو نانک دیو کو ہندوستان کے سنت روایت کی منفرد مثال اور مودی حکومت کو ان کے خیالات اور تعلیمات کے تئیں وقف بتاتے ہوئے ملک کے باشندوں کو گرو گالا کی مبارکباد دی۔گرو نانک کے 550 ویں جینتی میں سلسلہ وار ٹویٹ کر کے شاہ نے کہا کہ گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش پرو پر وزیر اعظم کی طرف سے ہم وطنوں کے لئے وقف تاریخی کرتارپور کوریڈور گرو نانک کو سچا خراج عقیدت ہے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 18:57:15
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی تعلیمات کو سماجی ہم آہنگی کا عقیدہ بتاتے ہوئے ہم وطنوں سے ان کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔گرپرو کے طور پر آج منائی جا رہی گرو نانک جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش کے اس مبارک موقع پر دنیا کے جمہوری روحانی گرو کی عقیدت میں سلام پیش کرتا ہوں۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 18:52:11
چین نے تبت کے دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے واشنگٹن کی مبینہ سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، تبت میں‘مداخلت’کے لیے اقوام متحدہ کو استعمال کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ تبت کے روحانی رہنما کی جانشینی کے معاملے کو اقوام متحدہ دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ دلائ
View more
Tue, 12 Nov 2019 18:48:57
مغربی افریقی ملک گیمبیا کی حکومت نے جنوبی ایشیائی ملک میانمار کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی عدالت میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گیمبیا نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ 57 ملکی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے میانمار کے خلاف عالمی عدالت میں لایا گیا ہے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 18:34:21
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں پیر کو یورپ اور خلیجی ریاستوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور فرانس کے آنجہانی صدر یاک شیراک کی خدمات کے اعتراف میں ایک سڑک ’یاک شیراک‘کے نام موسوم کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy