Tue, 12 Nov 2019 17:47:57
سعودی عرب کے صوبے ریاض کی پولیس کے میڈیا ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پارک کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 17:35:02
برطانوی فوج کے سابق افسر اور جنگ زدہ عرب ملک شام میں طبی کاموں کے لیے ’وائٹ ہیلمٹ‘ نامی تنظیم کی بنیاد رکھنے والے جیمز لی میسوریر ترکی میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔جیمز لی گزشتہ کئی برسوں سے ترکی میں رہائش پذیر تھے اور پیر کو ان کی لاش وسطی استنبول کے ضلع بیوگلو میں اْن کے گھر کے باہر سے ملی ہے۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 17:32:36
اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے اپنی کتاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کی کوششوں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ اگرچہ وہ سیاسی معاملات کی تحقیقات کے لئے صدر ٹرمپ کی بیرونی ممالک سے مدد حاصل کرنے کی کوششوں کے حق میں نہیں ہیں۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 17:28:38
بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حادثے کی شکار مسافر ٹرینیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر دوری پر براہمن باریا کے مقام پر منگل کی علی الصباح تین بجے آپس میں ٹکرائیں۔متاثرہ ٹرینیں چٹاگانگ اور ڈھاکہ جارہی تھیں جب کہ حادثے کے باعث چٹاگانگ جانے والی ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
View more
Tue, 12 Nov 2019 11:45:00
گوگل پلے اسٹور پر فرضی ایپس کی خبریں ہر دوسرے دن آرہی ہیں۔ اب اس پر موجود 7 اینڈرائڈ ایپس میں خطرناک وائرث پایا گیا ہے۔ وانڈیرا نام کی سکیورٹی کمپنی کے محققین نے پلے اسٹور پر سات ایسی ایپس کو ڈسکور کیا ہے جو یوزر کے فون کو کنٹرول کرتی تھیں۔ یہ ساتوں ایپ 3 الگ۔الگ ڈیولپر نے ضرور بنائے ہیں مگر یہ ایک طرح سے کام کرتے ہیں۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 19:01:48
مغربی یوپی کو ہریانہ سے جوڑنے والے ایسٹرن پیرفیرل ایکسپریس وے پر اتوار دیر رات ہوئے حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 8 لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے تھانہ مقام 5 علاقے میں ہوا۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:55:55
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت قرآن اور بائبل پڑھ رہے ہیں۔یہ معلومات وزیر اعلی ساونت نے اتوار کی دیر شام اپنے حلقہ سنکیلم میں منعقد عید میلادالنبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خود دی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندی میں ترجمہ قرآن پڑھ رہے ہیں، جو انہیں تحفے میں ملی ہے۔وزیر اعلی نے قرآن پڑھنے کی بیتابی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا چاہتا تھا کہ اس میں کیا لکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:50:29
شریس ایئر کو ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے بتا دیا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں وہی نمبر چار پربلے باز کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے نمبر چار پر کئی کھلاڑیوں کو آزمایا لیکن مسلسل ناکامیاں ملی۔انگلینڈ میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں کو اس نمبر پر آزمایا گیا لیکن کوئی بھی اپنی جگہ پکی نہیں کر پایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy