Thu, 14 Nov 2019 19:19:30
بی جے پی نے سپریم کورٹ کی طرف سے رافیل سودے کی جانچ کرانے کی مانگ سے متعلق جائزہ درخواست مسترد کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ سچ کی جیت ہوئی ہے اور یہ مودی حکومت کی بڑی جیت ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 19:16:12
ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور سنی وقف بورڈ کے راستے الگ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔پرسنل لاء بورڈ جہاں شک میں ہے وہیں سنی وقف بورڈ نے دو ٹوک کہہ دیا ہے، وہ ریویو پٹیشن دائرنہیں کرے گا۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 19:11:03
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے سبری مالا مندر اور کچھ دیگر مسائل پر نئے سرے سے غور کے لئے آئینی بنچ کے پاس بھیجے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ تمام مذاہب کی رسوم پر اثر ڈالنے والے ہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 19:07:57
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں چل رہے طالب علموں کے احتجاج کے درمیان بغاوت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔اس میں سوامی وویکانند کی ایک مورتی کو توڑ دیا گیا ہے،اسے کس نے توڑا ہے اس وقت صاف نہیں ہے، لیکن مورتی کے ارد گرد بی جے پی کے لئے برے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 18:55:00
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جارہی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا پاکستانی قوانین کی روشنی میں احترام ہوگا۔ کلبھوشن کے معاملے پر تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، کشمیر میں ہندوستانی غیر انسان
View more
Thu, 14 Nov 2019 18:46:37
سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں منعقد ہونے والے’بازوں‘ کے نیلام میں ایک شاہین 4 لاکھ ریال (1.6 کروڑ روپے سے زیادہ) میں فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ نیلام میں 4 دیگر بازوں کو مجموعی طور پر 1.14 لاکھ ریال میں خریدا گیا۔ایک ماہ قبل نیلام کے آغاز کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیلوں میں سے ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 18:33:30
دنیا کی بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں میں شامل چینی’ہواوے‘ نے دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر انحصار کے بغیر اپنی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔اس امر کا اظہار ’ہواوے‘ کے چیئرمین لی آنگ ہوا نے خصوصی انٹرویو میں بتایا۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 17:38:22
مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کو’دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 17:35:48
فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی ’دہشت گردانہ کارروائیوں‘ کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90فیصد مسلمان ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy