ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    امریکی ارب پتی مائیکل بلومبرگ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

    امریکی ارب پتی مائیکل بلومبرگ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

    Sat, 09 Nov 2019 18:37:50 
    امریکا میں معروف ارب پتی کاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ نے جمعے کے روز سرکاری طور پر امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 12 برس نیویارک کے میئر رہ چکے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ نے الاباما ریاست میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پیش کیے ہیں۔
    آئندہ ہفتے لبنان کے اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بند رہے گا

    آئندہ ہفتے لبنان کے اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بند رہے گا

    Sat, 09 Nov 2019 18:35:34 
    لبنان میں اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا کہ لبنان کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتیاطی اقدام کے تحت ڈائلائسز اور کینسر کے مریضوں کے علاوہ اگلے ہفتے دیگر امراض کے مریضوں کا داخلہ بند رہے گا۔لبنانی اسپتال ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیمان ہارون نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صحت کا شعبہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر ہے۔
    حوثیوں کے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

    حوثیوں کے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

    Sat, 09 Nov 2019 18:11:40 
    جمعہ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں نھم ڈاریکٹوریٹ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ نو سالہ مارش ربیع بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق اور اس کی سات سالہ ھمام اور چھ سالہ بہن صنع اللہ ربیع یام کے مقام پر بکریاں چراتے ہوئے باردی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
    ایران کاآئی اے ای اے کی خاتون انسپکٹر کو خوف زدہ کرنا شرم ناک ہے: پومپیو

    ایران کاآئی اے ای اے کی خاتون انسپکٹر کو خوف زدہ کرنا شرم ناک ہے: پومپیو

    Sat, 09 Nov 2019 18:07:50 
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی خاتون انسپکٹر کے ساتھ جس طرح کا معاملہ کیا ہے وہ شرم ناک ہے۔پومپیو نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ دہشت زدہ کرنے کا ایک وحشیانہ اور بلا جواز عمل ہے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ اس کی ایک خاتون انسپکٹر کو گذشتہ ہفتے مختصر عرصے کے لیے ایران سے کوچ کرنے سے روک دی
    ہم دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی شام سے نکلیں گے: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے سنایا فیصلہ

    ہم دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی شام سے نکلیں گے: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے سنایا فیصلہ

    Sat, 09 Nov 2019 18:02:41 
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک دیگر ممالک کے انخلا سے قبل شام سے نہیں نکلے گا۔ ایردوآن نے یہ بات جمعے کے روز ہنگری کے دورے سے واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سرحد پار کرد جنگجوؤں کے خلاف حملے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ اُس علاقے میں موجود تمام جنگجو کوچ کر جائیں۔
    ترکی کی کارروائیوں کے سبب 30 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور : ایس ڈی ایف کامضحکہ خیزدعویٰ

    ترکی کی کارروائیوں کے سبب 30 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور : ایس ڈی ایف کامضحکہ خیزدعویٰ

    Sat, 09 Nov 2019 17:59:38 
    سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے معاہدے کے بعد ترکی نے 1100 مربع کلو میٹر اراضی پر قبضہ کیا، ہمارے 182 جنگجوؤں کو ہلاک اور 243 کو زخمی کیا اور ترکی کے سبب 30 ہزار شہریوں نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی۔ایس ڈی ایف کی جنرل کمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
    ہریانہ حکومت کرتارپور جانے والے سکھ عقیدت مندوں کا اٹھائے گی خرچ سی ایم کھٹر کا اعلان

    ہریانہ حکومت کرتارپور جانے والے سکھ عقیدت مندوں کا اٹھائے گی خرچ سی ایم کھٹر کا اعلان

    Thu, 07 Nov 2019 19:11:19 
    ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گرو نانک دیو کا 550 ویں جینتی منانے کے لئے پاکستان کے کرتارپور صاحب جانے والے 5,000 سے زائد عقیدت مندوں کو پنجاب کے گرداس پور تک مفت سفر کی خدمت مہیا کرائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ریاست سے تقریباً 5,500 عقیدت مندبسوں اور ٹرینوں سے گرداس پور واقع ڈیرہ بابا نانک پہنچیں گے۔
    برطانیہ کی عدالت میں بولا نیرومودی، ہندوستان کی  حوالگی کا حکم دیا تو خود کشی کر لوں گا

    برطانیہ کی عدالت میں بولا نیرومودی، ہندوستان کی حوالگی کا حکم دیا تو خود کشی کر لوں گا

    Thu, 07 Nov 2019 19:08:33 
    پی این بی گھوٹالے کے ملزم نیرومودی نے برطانیہ کی  عدالت  سے دھمکی بھرے لہجے میں کہا ہے   کہ اگر مجھے ہندوستان حوالگی کرنے کا حکم دیا  گیا تو میں خود کشی کر لوں گا۔لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں 48 سال کے ہیرے کے  کاروباری نیرومودی کی عرضی پر سماعت ہوئی۔رپورٹوں  کے مطابق نیرو مودی نے کورٹ سے جیل میں تین بار حملہ ہونے کی بات بھی کہی ہے۔ برطانیہ کی عدالت نے کل نیرومودی کی نئی ضمانت کی درخواست بھ
    ایودھیا پر عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے: مایاوتی

    ایودھیا پر عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے: مایاوتی

    Thu, 07 Nov 2019 19:05:35 
    ایودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ عدالت کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ساتھ ہی مایاوتی نے حکومت سے لوگوں کے جان مال کی حفاظت کی ضمانت کو یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔