Thu, 14 Aug 2025 10:50:07
کرناٹک قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہوراٹی کی صدارت میں آج ودھان سودھا میں اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں سے منتخب اراکین کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ریاست کے وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا نے شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ کے مسائل، بھرتیوں، ترقیوں اور تعلیمی پالیسی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بروقت حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 19:28:19
کرناٹک کے وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایت راج اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، پریانک کھرگے نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلور سنٹرل پارلیمانی حلقے کے انتخابات میں مہادیوپورہ اسمبلی حلقے میں ووٹر لسٹ میں غیر معمولی اضافہ اور جعلی اندراجات کے ذریعے نتائج پر براہِ راست اثر ڈالا گیا۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 17:57:54
کرناٹک اسمبلی نے "کرناٹک لینڈ ریونیو ترمیمی بل 2025" کو منظور کر لیا، جس کے تحت زرعی زمین کے حصول اور استعمال کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس ترمیم کا مقصد چھوٹے صنعتکاروں، تعلیمی اداروں اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا اور غیر ضروری بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 17:41:14
بیلاری شہر میں پولیس کی بروقت کارروائی سے اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے ایک نوجوان کو مشین توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 17:24:02
کرناٹک اسمبلی نے 2025 کا "کرناٹک رجسٹریشن ترمیمی بل" منظور کر لیا، جس کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان، شفاف اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ اس قانون کے ذریعے عوام کو رجسٹری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے، افسران کی براہِ راست مداخلت کم کرنے اور بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے متعدد اصلاحات کی گئی ہیں۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 15:01:31
آج کے دور میں میڈیا صرف ٹی وی اسکرین یا اخبار کے صفحات تک محدود نہیں، بلکہ یہ عوامی رائے تشکیل دینے کی ایک طاقتور قوت ہے۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 11:20:49
بنگلورو کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ کانگریس مقننہ پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ اور پارٹی کے مقننہ لیڈر سدارامیا نے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت دی کہ اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کی کارکردگی کو بھرپور اور مؤثر انداز میں پیش کیا جائے۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 11:14:00
دکشن کنڑا ضلع سمیت ساحلی علاقوں میں لال پتھر (ریڈ اسٹون) کی کانکنی کو قانونی اور منظم بنانے کے لیے نئے قواعد تیار کیے جا رہے ہیں، جنہیں جلد نافذ کیا جائے گا۔
View more
Wed, 13 Aug 2025 11:08:18
اسمبلی سیشن کے دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے بتایا کہ ریاستی حکومت آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمس کو قابو میں رکھنے کے سلسلے میں قانون بنائے گی ۔ جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بایو ٹیکنالوجی کے وزیر پریانک کھرگے نے اسمبلی اجلاس کے دوران میں بتایا کہ ہندوستان میں اس وقت آن لائن گیمنگ کی مارکیٹ 590 ملین ڈالر ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy