Mon, 18 Aug 2025 19:29:20
ریاستی وزیر برائے مالگزاری کرشنا بائرے گوڈا نے اسمبلی اجلاس میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر حکم اراضی (Unauthorised Land Applications) کے سلسلے میں نہ حکومت اور نہ ہی افسران کی جانب سے کوئی غیر قانونی عمل ہوا ہے، پورا عمل قانون کے مطابق شفاف انداز میں جاری ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:40:35
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی حالیہ پریس کانفرنس پر اپوزیشن نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن نے غیر جانبدار ریفری کی طرح کام کرنے کے بجائے حکمراں جماعت بی جے پی کے آلہ کار کا کردار ادا کیا ہے۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کا کہنا ہے کہ اس پریس کانفرنس نے شفافیت پیدا کرنے کے بجائے عوامی شکوک و شبہات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:32:46
ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے اعلان کیا ہے کہ اچانک بڑھتے ہوئے دل کے دوروں کی روک تھام اور فوری علاج کی فراہمی کے مقصد سے ریاست کے تمام تعلقہ اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں ٹیلی ای۔سی۔جی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت کے ذریعے مریضوں کو مقامی سطح پر ہی بروقت تشخیص اور علاج میسر ہوگا اور ماہر ڈاکٹروں سے براہ راست رہنمائی بھی حاصل ہوگی۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 17:41:25
کچھ دن پہلے بی جے پی کے رکن اسمبلی بسون گوڑا پاٹل یتنال نے ہندو لڑکوں کو مسلم لڑکیوں سے شادی کرنے پر پانچ لاکھ روپے انعام دینے کی جو اشتعال انگیز ترغیب دی تھی اس کی مذمت کرتے ہوئے مسلم خواتین نے یتنال کی گاڑی کو کالی جھنڈیاں دکھاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 10:43:11
وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں آج ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں ریاستی درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (ایس سی/ایس ٹی) کی ترقیاتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 17:40:27
بنگلورو کے مصروف سٹی مارکیٹ کے نارتھ پیٹ علاقے میں آج صبح ایک تجارتی عمارت میں لگی بھیانک آگ نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی، جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 17:12:46
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ’’دنیا کی سب سے بڑی این جی او‘‘ قرار دینے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:35:46
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نےمنی لانڈرنگ کی تحقیقات سے منسلک ایک اہم اقدام میں کانگریس ایم ایل اے ستیش سئیل کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ان کے اور ان کی فیملی کے بینک لاکرز سے 1.41 کروڑ روپے نقد اور 6.75 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:09:47
وزیراعلیٰ سدارامیانے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے مرکزی خطاب میں قوم کو اتحاد، مساوات اور مشترکہ ترقی کا پیغام دیتے ہوئے آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مولانا ابوالکلام آزاد، جواہر لال نہرو، سبھاش چندر بوس اور بھگت سنگھ جیسے رہنماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy