Mon, 04 Aug 2025 18:31:58
ریاست میں متوقع ٹرانسپورٹ ہڑتال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کے روز ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں کرناٹک کی مختلف روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کی مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں تنخواہوں میں نظرثانی، بقایاجات کی ادائیگی اور ہڑتال کی اپیل جیسے حساس موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 18:24:34
نامور فلمی اداکارہ اور سابقہ رکن پارلیمنٹ دیویا اسپندنا عرف رمیا کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیے جانے اور غیر اخلاقی تبصروں کے معاملے میں بنگلورو پولیس نے اب تک چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی آن لائن ہراسانی، خواتین کی تذلیل اور نفرت آمیز زبان کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 16:52:51
بنگلورو سٹی پولیس کی سینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) اور سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے ایک مشترکہ کارروائی انجام دیتے ہوئے جعلی آن لائن لیگل سروس فراہم کرنے والے ایک بڑے سائبردھوکہ باز گروہ کا پردہ فاش کر دیا ہے، جو ملک بھر میں سائبر فراڈ کے شکار افراد کو قانونی مدد فراہم کرنے کے بہانے کروڑوں روپے لوٹ رہا تھا۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 19:57:55
کرناٹک ٹینک کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KTCDA) نے آبی ذخائر کے حجم کی بنیاد پر بفر زونز کے قواعد میں سائنسی تبدیلی کی تجویز دی ہے، جس کے نتیجے میں کرناٹک ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جو اس نوعیت کی تخصیص کردہ حکمت عملی اپنا رہی ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 19:26:03
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے بیلگاوی ضلع کے ساودتّی تعلقہ کے ہؤلیکٹّی گاؤں میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی جنونیت اور فرقہ وارانہ ذہنیت کو سماج اور انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 16:59:28
بیلگاوی میں سودتّی تعلقہ کے ہولی کٹی میں ایک مسلم ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ کروانے کی سازش کے طور گاوں کے تین افراد نے سرکاری اسکول میں استعمال ہونے والی پانی کی ٹنکی میں زہر ملا دیا جس کے بعد کئی بچے بیمار ہوگئے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کروانا پڑا ۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 11:06:10
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارمیا نے کہا ہے کہ آئین محض قانونی دستاویز نہیں بلکہ ایک ایسا اخلاقی عہد ہے جو سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے پر مبنی ایک ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی روح ملک کے محروم اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ہے، اور یہی اقدار ہماری شناخت ہیں۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 11:00:59
مشہور فلمی اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان رمیا عرف دیویہ سپندنا کو سوشل میڈیا پر فحش، توہین آمیز اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد پولیس نے سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 10:54:27
شمالی بنگلورو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف ایک منظم اور بڑی کارروائی انجام دی۔ 2 اگست کو کمشنر آف پولیس، بنگلورو شہر اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس ویسٹ زون کی ہدایات پر یہ خصوصی مہم ڈی سی پی نارتھ بی ایس نیما گوڑا (آئی پی ایس) کی قیادت میں انجام دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy