Wed, 10 Sep 2025 11:29:17
نیپال میں طلبہ اور نوجوانوں کی ملک گیر اچانک اور بڑے پیمانے پر بھڑک اُٹھی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس تحریک کے سبب نیپال کے مختلف شہروں میں بدامنی پھیل گئی ہے، جس کے اثرات دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر بھی دیکھنے کو ملے، جہاں کرناٹک کے 39 شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔
View more
Tue, 09 Sep 2025 11:29:06
گنیش کی مورتی وسرجن کرنے کے موقع پر مدّور شہر میں اس وقت فرقہ وارانہ تصادم ہوا جب جلوس میں شامل لوگوں نے الزام لگایا کہ ان پر مسجد کے پاس سے پتھراو کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 19:46:47
کرناٹک میں حالیہ طوفانی بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں بارش اور سیلاب کے نقصانات، کسانوں کو معاوضہ، اور آبی ذخائر کی مرمت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 17:58:33
ریاستی وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران دھرمستھلا تنازعے کے تعلق سے بی جے پی پر تیکھا وار کرتے ہوئے کہا کہ :" دھرمستھلا معاملے کی سازش رچنے والے بی جے پی کے ہی لوگ ہیں ۔ کھوپڑی کے خریدار کون ہیں ؟ بی جے پی کارکنان ہی ہیں نا!"
View more
Mon, 08 Sep 2025 17:44:41
مشہور انگریزی روزنامہ ' دی ہندو ' کی ایک رپورٹ کے مطابق آلند اسمبلی حلقے سے ووٹر فراڈ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Mon, 08 Sep 2025 11:08:25
کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے نوجوان قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے پارٹی کو بوتھ سطح سے مضبوط کریں اور اپنی تنظیمی صلاحیت کا ثبوت دیں۔ وہ اتوار کو کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ ریاستی یوتھ کانگریس کی ایگزیکٹیو میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔
View more
Sun, 07 Sep 2025 15:42:19
شہر کے گالی پور بائی پاس پر ہفتہ کے روز لاری، کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آئے خوفناک سلسلہ وار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 10 سالہ میراں، ریحان، عدنان پاشا اور فیضل کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 17:15:23
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ عوام اور تاجروں پر پڑنے والے مالی بوجھ اور پیچیدہ طریقۂ کار کو کم کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کے طور پر جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے لیے گئے حالیہ فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy