Wed, 27 Aug 2025 17:21:10
کرناٹک کی سیاست میں اس وقت سب سے زیادہ بحث کا موضوع نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیو کمار ہیں۔ ان کے بعض حالیہ اقدامات اور بیانات نے نہ صرف کانگریس کے دیرینہ سیکولر تشخص کو چیلنج کیا ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا وہ اقتدار کی کرسی کے لیے پارٹی کے بنیادی نظریات تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔
View more
Wed, 27 Aug 2025 12:55:31
کرناٹک کے ضلع بیلگاوی کے اتھنی تعلقہ کے اننت پور گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ہریانہ کے متنازعہ مذہبی پیشوا سنت رامپال کے پیروکاروں نے اجتماعی خودکشی کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اور 21 افراد کی جان بچ گئی۔
View more
Tue, 26 Aug 2025 19:58:41
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے چند ماہ قبل ریاستی اسمبلی میں آر ایس ایس کا ترانہ گایا تھا۔ اس عمل کے بعد بی جے پی نے کئی مواقع پر انھیں ہدف تنقید بنایا۔ اب اس معاملے میں ڈی کے شیوکمار نے اپنی طرف سے وضاحت پیش کی ہے اور آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے انڈیا بلاک کے ساتھیوں سے معافی بھی مانگی ہے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 17:08:42
کرناٹک حکومت کے فیصلے پر کہ۲۰۲۵ء کے میسورو دسہرہ کا افتتاح بوکر پرائز یافتہ مصنفہ بانو مشتاق سے کرایا جائے، تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 17:04:17
وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں آج ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں پسماندہ طبقات (ایس سی/ایس ٹی) مظالم انسداد و مانیٹرنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں وزراء ایچ کے پٹیل، ایچ سی مہادیوپا، آر بی تمّاپور، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران بشمول چیف سکریٹری شالینی راجنییش شریک ہوئے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 12:07:43
دھر مستھلا میں سینکڑوں لاشیں غیر قانونی طور پر دفن کیے جانے کے معاملے میں کل اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے نقاب پوش چنیا کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران چنیا نے دفن کھوپڑیوں کے حصول کے راز ایک کے بعد ایک کھل کر افشا کیے ہیں۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 11:23:40
شیموگہ شہر کے میگان گورنمنٹ اسپتال کے زچگی وارڈ کے بیت الخلا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بچے کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد بچے کی ماں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 10:57:09
ریاستی وزیر برائے حج و میونسپل ایڈمنسٹریشن رحیم خان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں بیدر ضلع میں ریکارڈ بارش نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں جبکہ کسانوں کی کھڑی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 02:59:32
مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر منصفانہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سرپرستی میں ملک گیر سطح پر ”وقف بچاؤ دستور بچاؤ تحریک“ زور و شور سے جاری ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy