Sat, 19 Jul 2025 11:34:44
کرناٹک حکومت نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی مالی امداد کے لیے ایک نئی فلاحی اسکیم ’’یواندھی‘‘ (Yuva Nidhi) کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی خصوصی مہم 7 جولائی سے شروع ہو چکی ہے، جو 7 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
View more
Fri, 18 Jul 2025 23:16:30
کرناٹک کے گوکرنا میں جنگلات کے بیچ واقع ایک غار میں اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ رہنے والی روسی خاتون نینا کوٹینا کو حراست میں لیے جانے کے چند روز بعد اب ان کے سابق شوہر اور اسرائیلی شہری درور گولڈسٹین نے بچیوں کی مشترکہ تحویل کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 18:27:07
کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) اور اس کے ایونٹ پارٹنرز ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ۴؍جون کو پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کے ذمہ دار ہیں۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 12:31:27
کنڑ افلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کیس میں ایک سال کے لیے احتیاطی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ’تحفظِ زرمبادلہ اور انسدادِ اسمگلنگ ایکٹ‘ (COFEPOSA) کے تحت کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق رانیا راؤ کو آئندہ ایک سال تک ضمانت کی درخواست دینے کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 11:18:33
ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور تشدد کو روکا جائے تو ہی سماجی ترقی اور عوامی فلاح ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ریاست کے امن، سرمایہ کاری، اور شہریوں کے سکون بھری زندگی کی بنیاد ہے۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:56:41
وزیر اعلیٰ سدارامیا کی زیر صدارت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی او بی سی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ بنگلورو میں منعقد ہوئی، جس میں ذات پر مبنی مردم شماری کی پرزور حمایت کی گئی۔ سدارامیا نے اسے ایک تاریخی آغاز قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی کو سماجی انصاف کا "سپاہی" قرار دیا اور ان کی جدوجہد کو سراہا۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 11:27:58
ضلع بیدر میں عوامی مقامات پر بھیک مانگنے والے افراد کے خلاف ایک منظم اور انسان دوست مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے 19 افراد کو ریسکیو کیا ہے، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اس کارروائی کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے کی، جنہوں نے اس مہم کو انسانی وقار، قانونی ضابطوں اور سماجی بہتری کا حصہ قرار دیا۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 11:22:40
ریاستی لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت پر 12 جولائی کو کلبرگی ضلع کی تمام عدالتوں میں قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مصالحتی انداز میں بڑی تعداد میں مقدمات کا پُرامن تصفیہ کیا گیا۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 11:17:28
نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی، دہلی کی ہدایت پر ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بیدر کی جانب سے 12 جولائی کو ضلع بھر کی تمام عدالتوں میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں زیر التوا اور قبل از مقدمہ معاملات (پری لٹیگیشن) کا کامیابی کے ساتھ تصفیہ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy