ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ا مت شاہ نے بوتھ کارکن کے گھر کھاناکھایا

ا مت شاہ نے بوتھ کارکن کے گھر کھاناکھایا

Sun, 23 Jul 2017 17:28:44    S.O. News Service

جے پور23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج جے پور میں بارش کے درمیان پارٹی کے ایک دلت بوتھ کارکن کے گھرجاکرکھاناکھایا۔شاہ کے ساتھ راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھراراجے، قومی جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ بھوپندر یادو،قومی لیڈر وی ستیش، مرکزی اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت وردھن سنگھ، ریاستی بی جے پی صدر اشوک پرنامی،ریاست کے سماجی امپاورمنٹ وزیر ڈاکٹر ارون چترویدی تھے۔قومی صدر نے پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کے بعد سول لائنس اسمبلی علاقے سشیل پورا علاقے میں رہنے والے بوتھ  کارکن رمیش کے گھر جا کر کھانا کھایا۔شاہ اور راجے سمیت دیگر رہنماؤں نے زمین پر بیٹھ کر پتل کے دونے میں کھایا۔خاندان کے لوگوں نے سب کو بڑے شوق سے کھانے کھلایا۔


Share: