ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے فورلین تعمیراتی کام اور ٹیکسی یونین کا پارکنگ کے لئے جگہ کا مطالبہ

بھٹکل نیشنل ہائی وے فورلین تعمیراتی کام اور ٹیکسی یونین کا پارکنگ کے لئے جگہ کا مطالبہ

Sat, 16 May 2026 19:02:21    S O News
بھٹکل نیشنل ہائی وے فورلین تعمیراتی کام اور ٹیکسی یونین کا پارکنگ کے لئے جگہ کا مطالبہ

بھٹکل، 16 مئی (ایس او نیوز): شہر کے مرکزی علاقوں میں جاری نیشنل ہائی وے-66 فورلین تعمیراتی کام کے دوران ٹیکسی یونین نے سنیچر کو مناسب پارکنگ سہولت نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ ٹیکسی والوں کا مطالبہ ہے کہ بس اسٹائنڈ کے باہر ہی ٹیکسیوں کے لئے پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔

ٹیکسی یونین کا الزام ہے کہ آٹو رکشا ڈرائیوروں کو بس اسٹائنڈ کے اطراف چھ مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ٹیکسی والوں کے لئے بس اسٹائنڈ کے باہر اور سڑک کے دوسری جانب واقع ہوٹل کے قریب صرف تین، تین ٹیکسیوں کو پارکنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، حالانکہ بھٹکل میں دو سو سے زائد ٹیکسیاں ہیں۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل ڈی وائی ایس پی گریش، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، تحصیلدار ناگیندرا کولشیٹی سمیت دیگر پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ٹیکسی یونین والوں کو یقین دہانی کرائی کہ ہائی وے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد مستقل پارکنگ کے تعلق سے مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر ٹیکسی یونین کے صدر گنیش دیواڑیگا، نائب صدر محمد مشتاق سمیت جگدیش، جٹپّا، فیصل اور دیگر اراکین موجود تھے۔


Share: