ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : پولیس اہلکار کے گھر پر ڈکیتی - 15.80 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

پتور : پولیس اہلکار کے گھر پر ڈکیتی - 15.80 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Sat, 16 May 2026 17:18:24    S O News

پتور، 16 / مئی (ایس او نیوز) کرناٹکا اسٹیٹ ریزرو پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کروناکرا گوڈا کے مکان پر ڈکیتی کے واردات پیش آئی جس میں چوروں نے مبینہ طور پر 15.80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کروناکرا گوڈ فی الوقت ضلع ہاسن میں کرناٹکا اسٹیٹ ریزرو پولیس کی انٹلی جنس یونٹ میں تعینات ہے ۔ اس کی بیوی دوسرے شہر میں ملازمت کرتی ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ وہیں مقیم ہے ، اس وجہ سے کروناکرا گوڈا اس واردات کے موقع پر اپنے خاندانی گھر میں تنہا تھا ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ کروناکرا کی بیوی نے اپنے زیورات کمرے میں موجود الماری میں رکھ کر اسے مقفل کرکے چابیاں اپنے ساتھ لے گئی تھی ۔ 
    
کہا جاتا ہے کہ یہ واردات جمعرات کے دن رات کو پیش آئی ہے جب کروناکرا نے آئی پی ایل میچ دیکھنے کے بعد سو گیا تھا ۔ صبح جاگنے پر اس نے دیکھا کہ کمرے کی الماری کا تازہ ٹوٹا ہوا ہے اور چوروں نے اس میں موجود تقریباً 14 لاکھ روپے کے زیورات، 80 ہزار روپے مالیت کی ہیرے کے زیور اور ایک لاکھ روپے نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا تھا ۔
    
واردات کی اطلاع ملنے پر بیلتنگڈی کی ڈی ایس پی روہینی، اسٹیشن آفیسر کوشک بی سی اور بیلتنگڈی سرکل انسپکٹر روی بی ایس نے موقع پر پہنچ معائنہ کیا ۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔


Share: