ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں سڑک حادثہ ؛ چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

اڈپی میں سڑک حادثہ ؛ چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

Sat, 16 May 2026 17:22:02    S O News
abdul-rahman-udupi

اڈپی ،16 / مئی (ایس او نیوز) نیجار میں پیش آئے ہوئے المناک سڑک حادثے میں  چھٹی جماعت میں زیر تعلیم طالب علم  جاں بحق ہو گیا ۔
    
 حادثہ جیوتی نگر میں اس وقت پیش آیا جب 12 سالہ عبدالرحمان سڑک پار کر رہا تھا تب ایک تیز کار نے اسے ٹکر ماری ۔ مقامی لوگوں کے تعاون سے  بچے کو سخت زخمی حالت میں پرائیویٹ ہاسپٹل میں لے جایا گیا ۔ سر اور سینے پر سخت چوٹ اور اندرونی طور پر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے علاج کارگر نہیں ہوا اور  بچے کی موت واقع ہوگئی۔
    
متوفی عبدالرحمان صالحات تعلیمی ادارے  میں  ایک ذہین اور باصلاحیت طالب علم کے طور پر جانا جاتا تھا ۔ اس کی رحلت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ 


Share: