ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی نے مغربی بنگال انتخابات کیلئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی

بی جے پی نے مغربی بنگال انتخابات کیلئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی

Tue, 31 Mar 2026 18:28:47    S O News

کولکاتہ ، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ریاست میں سیاسی پارہ مسلسل چڑھ رہا ہے۔ اسی دوران بی جے پی نے منگل (31 مارچ) کو 13 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق ستائی (ایس سی) اسمبلی حلقہ سے آشوتوش برما کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ ناٹاباڑی سیٹ سے گرجا شنکر رائے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ باگدہ (ایس سی) سے سوما ٹھاکر کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ مگراہاٹ مشرق (ایس سی) سیٹ سے اتم کمار بنک کو موقع ملا ہے۔

فالٹا سیٹ سے دیبانگشو پانڈا اور سونار پور شمال سے دیباشیش دھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ چورنگی سیٹ سے سنتوش پاٹھک کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہاوڑہ جنوب سیٹ سے رنجن کمار پال اور پنچلا سے شیامل ہاتی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ چنڈی پور سے ڈاکٹر پیوش کانتی داس، گاربیٹا سے پردیپ لوڈھا، میماری سے مانو گوہا اور بارابنی سیٹ سے اریجیت رائے کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست میں بھی ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ میناگڑی (ایس سی) سیٹ سے اب دلیم رائے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان تمام ناموں پر گہرے غور و خوض کے بعد مہر لگائی گئی ہے۔ بی جے پی آئندہ انتخاب میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امیدواروں کے انتخاب میں مقامی سیاسی توازن اور تنظیم کی مضبوطی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں 2 مرحلوں میں انتخاب ہونا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلہ کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 4 مئی کو ہوگا۔


Share: