Sun, 05 Nov 2017 03:50:37
بہت عرصہ قبل میں نے ایک انگریز مفکر کا مقولہ پڑھا تھا کہ جب تک میری قوم میں ایسے سر پھرے موجود ہیں جو کسی نظریے کو ثابت کرنے کے لئے اپنا گھر بار داؤ پر لگاکر اس کی تحقیق کرتے رہیں، کسی چیز کی تلاش میں صحراؤں میں گھومتے رہیں اور پہاڑوں کی اونچی چوٹیوں کو سر کرنے کی جد وجہد کرتے نظرآتے رہیں، اس وقت تک مجھے اپنی قوم کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
View more
Sun, 05 Nov 2017 00:54:21
موجودہ دور علم کا دور ہے اس دور میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر علوم وفنون اور سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ٹکنالوجی کے زیر اثر نئی نسل پروان چڑھ رہی ہے لیکن دوسری جانب نئی نسل میں اخلاق و کردار کی بہت کمی کو بھی محسوس کیا جارہاہے ایسے میں والدین اور اساتذہ کی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ مرکوز کریں ،ان خیالات کا اظہارڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ
View more
Sat, 04 Nov 2017 22:41:57
وہاٹس ایپ گروپس پر ایک طرف غلط اور بے بنیاد پیغامات عام ہونے سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں کچھ وہاٹس ایپ گروپس پر غلط خبریں، غلط وڈیوز اور کمپوٹر پر تیار کئے گئے فوٹوز وغیرہ بھی عام ہونے سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ بڑھتا جارہا ہے، ان سب باتوں کو نظرمیں رکھتے ہوئے کمٹہ میں صحافیوں کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وہاٹس ایپ نیوز گروپ کے بڑھتے ہوئے اثرات
View more
Sat, 04 Nov 2017 17:04:30
تمل ناڈو کے چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں گذشتہ آٹھ روز سے جاری موسلادھار بارش سے عام زندگی پوری طرح مفلوج ہو گئی ہے ۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک بارہ افراد کی موت ہوچکی ہے وہیں بتایا جارہا ہے کہ چینائی میں آٹھ روز میں ہوئی بارش پورے مانسون میں شمال مشرق میں ہونے والی بارش کا تین چوتھائی ہے ۔
View more
Sat, 04 Nov 2017 16:40:21
یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی تشکیل کے بعد جہاں راجدھانی لکھنو میں لال بہادر شاستری بھون، جسے عر ف عام میں سکریٹریٹ انیکسی بلڈنگ کہا جاتا ہے کو بھگوا رنگ میں رنگنے کا کام جاری ہے تو دیگر عمارتوں میں بھی بھگوا رنگ رنگا جارہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب کانپور کےسرکاری اسپتالوں کے بورڈ اور اسپتال کی بیڈشیٹس کو بھی زعفرانی رنگ دیا جارہا ہے۔ ان میں ضلع اسپتال ، ڈفرین ، ارسلا بلڈ بینک اور ارسلا ایمرجنسی
View more
Sat, 04 Nov 2017 16:37:13
یہاں کے قریبی علاقہ کوٹا کے بیدلکٹے میں آج سنیچر صبح بائک اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک 20 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہالاڈی کے رہنے والے شنکر کولال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sat, 04 Nov 2017 15:54:54
صوبہ بہار کے ضلع بیگو سرائے کے چكيا تھانہ علاقہ کے سمريا گھاٹ پر کارتک پورنما نامی پوجا کے موقع پر اشنان کے دوران مچی بھگدڑ میں آج تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ متھلیش کمار نے یہاں بتایا کہ کارتک پورنما کے موقع پر سمريا گھاٹ پر لوگ گنگا ندی میں اشنان (نہانے) میں مصروف تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ حادثہ میں تین لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی
View more
Sat, 04 Nov 2017 15:17:53
خلیج میں جاری تنازعہ کے بائوجود امریکی حکومت نے قطر کے ساتھ ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن قطر کو ایف 15 طیاروں کی فراہمی کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ قطر کے لڑاکا طیاروں کیلئے زمینی تنصیبات بھی قائم کرے گا اور لڑاکا طیاروں کی سروس کیلئے بینکرز کو مزید جدید بنائے گا۔
View more
Sat, 04 Nov 2017 15:07:05
ہندو دہشت گردی پر مضمون لکھنے کی وجہ سے ہندوستان کے معروف ادا کار کمل ہاسن کے خلاف بالاخر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اترپردیش کے شہر وارانسی میں شکایت کی بنیاد پر یہ کیس آئی پی سی کی دفعات 500 ، 511 ، 298 ،295 اے اور 505 سی کے تحت درج کیا گیا ہے ، جس کی سماعت وارانسی کورٹ میں ہفتہ کوہوگی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy