Thu, 02 Nov 2017 10:59:54
بعض لوگ عورتوں کو کم عقل قرار دیتے ہیں مگر بسا اوقات ایک عورت کی دانش مندی بڑے بڑے منجھے ہوئے جرگہ داروں کے فیصلوں پر بھی بھاری ثابت ہوتی ہے۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 10:56:40
شینزو آبے کو جاپانی پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر سربراہ حکومت منتخب کر لیا ہے۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 10:38:48
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 10:37:07
ترکی کی معروف خبر رساں ایجنسی Dogan نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 04:39:38
بمبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں اپنے ایک حکم میں بی ایم سی کے ذریعہ پھیری والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو تقویت بخشی ہے اورپھیری والوں کی ایک عرضداشت کو مسترد کردیا ہے ،جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شہر میں ہر جگہ پھیری کا دھندہ کرنے دیا جائے ۔جسٹس بھوشن گوئی اور جسٹس مرکنڈے کرنک نے کہا کہ انتظامیہ کے مخصوص کیے جانے والے علاقوں میں ہی پھیری کا دھندہ کیا جاسکتا ہے ۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 04:28:45
اتر پردیش کے سیتاپور میں بینک کی ایک حیران کر دینے والی حرکت سامنے آئی ہے۔ واضح ہو کہ یہ وہی ملک ہے جہاں نوسو کروڑ روپے کا ڈیفالٹر بیرون ملک فرار ہوکر نئی زندگی اور تعیشات کے جلو میں رہا کرتا ہے تو وہیں یوگی کی قیادت میں اُترپردیش جیسی کثیر آبادی والی ریاست میں بینک کی طرف سے بارہ سالہ لڑکا کو ایک نوٹس موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اپنے فوت شدہ والد کی طرف سے لی گئی قرض کی رقم واپس لوٹائیں۔
View more
Thu, 02 Nov 2017 04:04:14
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں گزشتہ 24اکتوبر کو ایک انگریزی اخبار اوردیگر اردو اخباروں میں شائع ہوئے ایک اجلا س کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی کچھ نام نہاد مسلم موسمی سیاستدان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کا آغاز کررہے ہیں۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 21:10:36
فلسطینی تنظیم حماس نے بدھ کے روز مصر کے ساتھ "رفح" کی سرحدی گزرگاہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے ذمے داران نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت گزر گاہ کا انتظام منتقل کیا گیا۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 21:06:07
عراقی کابینہ کے ایک اعلان کے مطابق ملک میں پارلیمانی انتخابات 15 مئی 2018 کو ہوں گے۔کابینہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد اور بے گھر افراد کے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ذمے داری پوری کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy