Wed, 01 Nov 2017 16:58:21
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جو شروع سے ہی کہتی آرہی ہے کہ مسلمانوں کو عدالت کا فیصلہ ہی قابل قبول ہوگا، پھر ایک بار وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہے ۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ عرش تا فرش قیامت تک کے لئے مسجد کے حکم میں ہے اور آج بھی بورڈ اسی موقف پر قائم ہے، اور بورڈ کا یہ بھی متفقہ فیصلہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلم پرسنل لا
View more
Wed, 01 Nov 2017 16:33:51
26 نومبر کو یوم تشکیل دستور ہند منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے مورخہ ۲۶/اکتوبر ۲۰۱۷ بروزجمعرات انجمن پی یو کا لج فار ویمن بھٹکل میں پرنسپل ڈا کٹر فر زانہ محتشم کی زیرِ نگرانی یومِ تشکیلِ دستورِ ہندکا جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں محترمہ گلشن مٹیگا ر (پا لٹیکل سا ئنس لکیچرر) نے دستور ہند کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتے ہوئے
View more
Wed, 01 Nov 2017 15:55:59
بنگلہ دیش کے ساحل پر آج درجنوں پناہ گزینوں سے بھری ہوئی ایک چھوٹی ماہی گیر کشتی کے غرقاب ہو جانے سے دو بچوں ، ایک مرد اور ایک عورت سمیت چار روہنگیائی مسلمانوں کی ڈوب کر موت واقع ہوگئی، جبکہ 37 لوگوں کو بچالیا گیا۔ اوکھیا پولیس اسٹیشن کے انچارج محمد ابوالخیر نے بتایا کہ ساحل پٹی میں رہنے والوں نے 37 لوگوں کو بچا لیا جن میں سے 11 کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے
View more
Wed, 01 Nov 2017 15:48:38
امریکہ میں نیویارک کے لوئر مین ہٹن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے سائیکل لین میں راہگیروں کو ٹکر مار کر کم از کم آٹھ افراد کی جان لے لی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔ افسران نے اسے ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ بتایا ہے۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 13:22:50
ایک ایسی بے کس اور بے بس لڑکی جو علاج کارگرنہ ہونے سے فوت ہوچکی ہے، اس کے علاج کے نام پر ایک دھوکے باز کی طرف سے رقم جمع کرنے کی کوشش کو عوام نے ناکام کردیا اور مذکورہ شخص کی جم کر دھُنائی کرڈالی۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 13:20:02
تھوکٹّو کے پاس ٹرین کی ٹکر سے ایک نامعلوم بزرگ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 60اور70 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 13:17:40
ایک سرکاری محکمے کرناٹکا رورل انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ(KRIDL)کے بینک اکاونٹ سے 55کروڑ روپے غیر قانونی طور پر جعلسازی کے ذریعے دوسرے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے اور حکومت کے مذکورہ محکمے کو چونا لگانے کا واقعہ انڈین اوورسیز بینک کے کُولائی برانچ میں پیش آیا ہے۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 13:11:28
وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات انتخابات سے قبل کانگریس پر در پردہ تنقیدی حملہ کرتے ہوئے آج کہاکہ چند جماعتوں اور حکومتوں نے ماضی میں آزادی کے فوری بعد ملک کو متحد کرنے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات اور کارناموں کو نظرانداز اور مٹانے کی کوشش کی۔
View more
Wed, 01 Nov 2017 13:07:51
صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ملک کو تنگ نظر قوم پرستی کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے اور بدی کی طاقتیں اسے جلاکر بھسم کرنا چاہتی ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy