Sat, 09 Sep 2017 11:26:17
پولیس کے مطابق کننور کیزہور علاقے سے سے 7/دھماکو اشیاء ضبط کئے گئے ہیں۔ نیوز کلک کی خبر ہے کہ آر ایس ایس جس مندر کی نگرانی کرتا ہے اس میں سے تمام خطرناک تباہی مچانے والے اسٹیل بم ضبط کئے گئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 11:10:36
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے علیحدگی پسندوں اور تجارت پیشہ افراد کے گھروں پر جاری چھاپہ مار کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی جانچ ایجنسی اور حکومت ہندوستان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کتنا ہی ظلم کرے یہاں (کشمیر میں) کوئی اپنا ایمان بیچنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 11:03:17
باباگرمیت رام رحیم کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے دفتر میں تلاشی مہم جاری ہے ۔ اس دوران آشرم سے کافی چیزیں برآمدہوئی ہیں ۔ ان میں نقدی ، پیسوں کے لین دین کے دستاویزات اور 500 اور 1000 روپے کی پرانی کرنسی شامل ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 10:59:35
جنتا دل(یو)نتیش گروپ نے الیکشن کمیشن سے شرد یادو کے انتخابی نشان پر دعوے کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے آپ کواصلی جے د ی یو ہونے دعویٰ کیاہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 10:56:21
گجرات ہائی کورٹ نے2002میں گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیراعلیٰ (اب کے وزیر اعظم)نریندر مودی کوسپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کوفساد سے متاثرہ اور اس میں ہلاک ہونے والے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی چیلنج دینے والی عرضی پر اپنا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:53:17
جے ڈی یوکے راجیہ سبھارکن اورباغی لیڈر شرد یادو نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کاموازنہ دہشت گردوں سے کیاہے۔سیاحت کے وزیرمملکت کے جے الفونس کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کون ہیں۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:49:29
مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے ترجمان محمد شعیب القاسمی کی اطلاع کے مطابق مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے صدر الیاس کرمانی نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں سپریم کورٹ کی اس ہدایت کا خیر مقدم کیا جس میں گؤ رکھشکوں پر لگام کسنے کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو تاکید کی گئی ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:44:28
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اوردنیش شرماقانون سازکونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:33:23
باگلکوٹ ضلع کے بلاگی تعلق میں کورتھی کے پاس آج صبح کرناٹک ٹرانسپورٹ کی بس اورایک گاڑی کی آمنے سامنے کی زور دار ٹکر میں دو خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy