Sat, 29 Jul 2017 12:31:21
لوک سبھا میں بی جے پی ارکان نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے مسئلے کواٹھایا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیشروکانگریس کے زیرِقیادت حکومت پر کیس میں پاکستان کے کردار کو دبانے کا الزام لگایا۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 12:25:16
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پر چین کاتذکرہ کرنے کے مسئلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھگوان نے ان کوعقل دے۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 12:02:24
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے بہاراسمبلی میں اعتمادکاووٹ حاصل کرلیا۔اس کے بعدانہوں نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ نظریہ سے سیکولرازم اور شفافیت کے حامی ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 10:43:05
ریاستی رعیت سنگھا کے صدر اور رکن اسمبلی کے ایس پٹنیا نے ریاست میں خشک سالی کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کو حکمت عملی وضع کرنے کے مقصد سے خصوصی لیجسلیچر اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 10:37:39
ریاست کے سرکاری ملازمین نے چھٹویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق عبوری راحت منظور کرنے کیلئے حکومت کو جلد سفارش پیش کرنے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 10:20:33
ریاستی حکومت کی طرف سے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تمام 198 وارڈوں میں مجوزہ اندرا کینٹین کے قیام کی تیاریاں کافی زوروں سے جاری ہیں اور حسب اعلان 15اگست سے شہر کے مختلف علاقوں میں اندرا کینٹین کام کرنے لگیں گے۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 03:30:13
بہار میں اٹھے سیاسی طوفان کے درمیان نائب وزیراعلیٰ سے حزب اختلاف کے رہنمابنے تیجسوی یادونے نتیش کمار کے اعتمادکے ووٹ کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پر جم کر نشانہ لگایا۔اپنے نئے تیور اورنئے کردار میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی نے آر ایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔بہار کے لوگ ٹھگاہوئے محسوس کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 03:14:42
مالیگاؤں ۲۰۰۸ ؍ بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزمین لیفٹیننٹ کرنل پرسادروہت اورسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے داخل کردہ عرضداشتوں پر آج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران دورکنی بینچ نے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر،کرنل شریکانت پروہت اور حکومت کو نوٹس جاری کیا اور ان سے دو ہفتوں کے اندرجواب داخل کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ۱۴؍ اگست تک ملتوی کردی ۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 03:01:03
بی جے پی کی کیرل یونٹ کے دفتر میں آج مبینہ طور پر حکمراں سی پی ایم کی نوجوان اور اسٹوڈنٹ یونٹ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے پتھراؤ کرکے آفس احاطے میں کھڑے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy