Tue, 25 Jul 2017 12:06:58
موجودہ صدر پرنب مکھرجی کی مدت کا آج آخری دن ہے۔اس موقع پر صدر پرنب مکھرجی نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں عہدہ سے آزاد ہونے کے موقع پر میرے تئیں اظہار کئے گئے اعتماد اور بھروسے کے لئے ہندوستانی عوام، ان کے منتخب نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:57:33
سنسنی خیز نٹھاری سانحہ میں خصوصی سی بی آئی عدالت نے موندر سنگھ پنڈھیر اور اس کے گھریلومددگارسریندر کولی کو آج موت کی سزا سنائی۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:51:41
اپوزیشن ارکان کا اترپردیش اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ آج تیسرے بھی جاری رہا۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ لیڈر ایوان نے تعطل دور کرنے کے لئے کوئی پہل نہیں کی۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:47:16
ہندوستان سے عازمین حج کاپہلاقافلہ آج مدینہ طیبہ پہونچ گیاہے ۔318عازمینِ حج پرمشتمل پہلاطیارہ8:00بجے گواسے مدینہ کے لیے روانہ ہوااورمدینہ ایئرپورٹ پرہندوستان کے سفیراحمدجاوید،قونصل جنرل نوررحمان شیخ کونسل اورڈی سی جی شاہد عالم نے حاجیوں کااستقبال کیا۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:21:06
عراق میں تین سال قبل داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے 39 ہندوستانیوں کا اغوا کیا گیا، لیکن اب تک انہیں واپس لانے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:15:35
ملک کے معروف خلائی سائنسدان اور اسرو کے سابق چیرمین پروفیسر یو آر راؤ آج چل بسے ۔ 81 سالہ یو آر راؤ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں بطور خلائی سائنسدان کافی طویل تجربہ رکھتے تھے۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:12:47
سنگاپور میں صفائی اور گندگی کی نکاسی کیلئے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے مختلف اضلاع سے منتخب 39 صفائی کارکنوں کی دوسری ٹیم آج سنگاپور کیلئے روانہ ہوگئی۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:09:15
شہر کے شیوانند سرکل میں ٹریفک کے اژدہام کو قابو میں کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے اسٹیل برڈج کی تعمیر کے منصوبے کی مخالفت پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سخت برہمی ظاہر کی ہے اور کہا کہ محض غلط فہمیوں کی وجہ سے اس طرح کا احتجاج کرنا غلط ہے۔
View more
Tue, 25 Jul 2017 11:03:17
آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو اور بھی شدت کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے کرناٹک پردیش کانگریس کی طرف سے 4؍ اگست کو رائچور میں ایک بہت بڑا جلسۂ عام منعقد کیا جارہا ہے، جس میں کانگریس نائب صدر راہول گاندھی شرکت کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy