Mon, 24 Jul 2017 19:28:18
منگلورو ایئر پورٹ سے جب زائرین حرم کا پہلا قافلہ سفر حج پر روانہ ہوا تو ان کے لئے منعقدہ الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج جناب آر روشن بیگ نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دعا کریں اور بالخصوص گؤ رکھشا کے نام پر شر پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے تشدد سے بے قصور عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے خدا سے دعا کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 19:01:50
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی سمندر میں ڈوب کر ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا، جبکہ سات دیگر ماہی گیروں کو بچالیا گیا، واردات آج پیر شام کو اُس وقت پیش آئی جب آٹھ ماہی گیر بحر عرب میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد واپس کنارے آرہے تھے کہ اچانک کشتی اُلٹ گئی۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 15:48:25
1993جئے پور سلسلہ وار ٹرین بم دھماکہ معاملے میں مجرم قرارد یئے گئے ایک ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیئے جمعیۃ علماء کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل عرضداشت پر آج سماعت عمل میں آئی حکومت ہند نے اس معاملے میں عدالت سے ایک ہفتہ کی مہلت طلب کی جسے منظور کرتے ہوئے معاملے کی سماعت اگلے پیر تک ملتوی کردی گئی ، اس سے قبل کی سماعت پر عدالت عظمی نے عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے حکومت ہند سم
View more
Mon, 24 Jul 2017 15:41:19
حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی ملک بھر میں بھیڑ کے ذریعہ کیے جارہے تشدد اور پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعات کے خلاف پارلیمنٹ میں ایک پرائیویٹ بل پیش کریں گے۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 15:28:46
اپنے متنازعہ بیانات کے لیے معروف اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ2019کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 15:05:14
جی جے ایم کے غیر معینہ بندکے39ویں دن دارجلنگ میں صورتحال آج بھی کشیدہ رہی اگرچہ پہاڑیوں میں کہیں سے بھی تشددیاآتش زنی کی خبرنہیں ہے۔پولیس اور سیکورٹی فورسزپہاڑیوں میں گشت پرہیں۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 14:50:05
سڑک پر گزررہی ایک 15سالہ لڑکی کے ساتھ موٹر بائک پر سوار 2کم عمر لڑکوں نے سر عام چھیڑ چھاڑ کی جس سے بچنے کی کوشش میں لڑکی نیچے گرپڑی اور زخمی ہوگئی، جسے دیکھ کر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور لڑکوں کی دھنائی شروع کردی۔ یہ واقعہ قریبی تعلقہ کے پتور میں اپن انگڈی کے قریب پیر کو پیش آئی۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 13:55:11
بنگلورو سے گوا جانے والی سی برڈ بس ضلع اُترکنڑا کے یلاپور کے قریب ماگوڈ کراس میں حادثے کاشکار ہوگئی ، مگر مسافروں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2017 12:43:27
رخصت پذیر صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام پارلیمان کے سنٹرل ہال میں کیا گیا ۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تمام ارکان کے لیے صدر کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کرنے کاایک اچھا موقع ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy