Wed, 14 Jun 2017 10:54:52
ریاست بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس فورس میں موجود انتظامات کے ساتھ سی آئی ڈی میں بھی ایس پی درجے کے ایک آفیسر کی نگرانی میں منشیات سیل قائم کیا گیاہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے یہ بات آج ریاستی اسمبلی کو بتائی۔
View more
Wed, 14 Jun 2017 10:51:43
میٹرو ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کو دیکھ کر آنے والے دنوں میں ٹرینوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی اور آمد ورفت کا وقفہ گھٹایا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے بتائی۔
View more
Wed, 14 Jun 2017 10:47:53
ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی کے خلاف آج ایوان بالا میں کانگریس نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی، اور شنکر مورتی نے اس پر ایوان میں بحث کی اجازت بھی دے دی۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 18:50:47
ساحلی کرناٹکا میں نیشنل ہائی وے کو فو ر لین میں تبدیل کرنے کا جو منصوبہ زیر تکمیل ہے اور اس کے لئے پہاڑوں کی کھدائی کے بعد بارش میں جس طرح کے خطرات آس پاس کے مکانات اور سڑک پر دوڑتی گاڑیوں پر منڈلاتے ہیں، اسے دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ اس شاہراہ سے گزرنا ہوتو مسافروں کو اپنی جان ہتھیلی پہ لے کر نکلنا ہوگا۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 18:48:27
صبح کے وقت گھر میں دودھ لینے کے لئے آنے والی ایک 21سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کا واقعہ ہوناور میں پیش آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے ہوناور پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق سبرامنیا روبیل شیٹی (۲۹سال)نے اس کی بیٹی کے ساتھ دودن پہلے اس وقت عصمت دری کی تھی جب وہ دودھ لینے کے لئے اس کے گھر گئی تھی۔ماں کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے سبرامنیا کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 18:42:27
ریاستی شراب نوشی کنڑول بورڈ کے صدر ایچ سی رودرپّا نے افسران سے کہا ہے کہ وہ ضلع میں غیر قانونی شراب کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کے سلسلے میں سخت اقدامات کریں۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 18:34:25
نیشنل ہائی وے کی توسیع کے پس منظر میں کی گئی پہاڑیوں کی کٹائی اورکھدائی نے مختلف مقامات پر عوام کے لئے پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں۔
حال ہی کمٹہ میں پہاڑی کھسکنے کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس میں سات افراد زخمی اور تین بچے ہلاک ہوگئے تھے۔اس ضمن میں ضلع ا نچارج وزیر مسٹر آروی دیشپانڈے نے ریاستی حکومت کی طرف سے متاثر ین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:03:13
گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ (جی جے ایم)نے پیر سے دارجلنگ میں سرکاری اور گورکھا لینڈ علاقائی انتظامیہ (جی ٹی اے)کے دفتروں میں غیر معینہ بند کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خبرداربھی کیاہے ۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 12:57:12
دہلی کے سونیا وہار میں اکثریتی طبقے کے فرقہ پرست افراد کے ذریعہ مسجد منہد م کرنے اورمقامی مسلم اقلیت کو مار بھگانے کی دھمکی دینے کے مدنظر آج جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو ایک مکتو ب ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اقلیت کوفوری تحفظ فراہم کیا جائے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy