Thu, 02 Mar 2017 11:18:32
پاکستان میں ممتاز قادری کی پہلی برسی کے موقع پر ریلیاں نکالنے اور احتجاجی عوامی اجتماعات کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قادری کو پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں گزشتہ برس پھانسی دے دی گئی تھی۔
View more
Thu, 02 Mar 2017 10:56:18
سابق مرکزی وزیر سینئر کانگریس رہنما جناردھن پجاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اگر ریاست کی قحط زدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں۔
View more
Thu, 02 Mar 2017 10:39:31
ریاستی وزیر صحت کے آر رمیش کمار نے محکمۂ انکم ٹیکس کی طرف سے ضبط کی گئی ڈائری کے مشمولات کو سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے ظاہر کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یڈیورپا کوواضح کرنا چاہئے کہ وہ محکمۂ انکم ٹیکس کے کوئی افسر ہیں یا پھر کس اعتبار سے انہوں نے ڈائری کے مشمولات منظر عام پر لائے۔
View more
Thu, 02 Mar 2017 01:18:47
امتیاز اُدیاور پھر ایک بار بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ عبدالواجد کولا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے۔ خیال رہے کہ فیڈریشن میں امتیاز اُدیاور نور اسپورٹس سینٹر کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ عبدالواجد کولا عُمر اسٹریٹ فرینڈس اسوسی ایشن (عُسفا) کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فیڈریشن کے لئے عہدیداران کا انتخاب 27 فروری کو تنظیم ہال میں ہوا تھا۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 21:50:26
بھٹکل تعلقہ کے سرکاری ڈگری کالج میں بھگوا شال اوڑھ کر نہ آنے پر چار طلبا نے مل کر ایک طالب العلم کی جم کر پیٹائی کردی، جسے بعد میں سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ آج بدھ صبح کالج کیمپس میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے طالب العلم کی شناخت بی اے فورتھ سمیسٹر میں زیرتعلیم جینت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بی اے تھرڈ ائیر کے رگھویندر، جیون، سندیپ اور بی اے فورتھ سمیسٹر کے ابھیشک نامی طل
View more
Wed, 01 Mar 2017 21:24:31
اترپردیش ، پنجاب ، گوا ، اتراکھنڈ اور منی پورکے اسمبلی انتخابات کے فوراً بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔11، مارچ کو پانچ ریاستوں کاانتخابی عمل مکمل ہوجائے گا، اسی لئے کانگریس اعلیٰ کمان نے ابھی سے کے پی سی سی کے نظام میں تبدیلی لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 21:19:07
9مارچ سے امسال پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانات ہونے جارہے ہیں۔گزشتہ سال پرچۂ سوالات فاش ہوجانے کے سبب طلبا اور والدین کو جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ اس بار بھی طلبا اور والدین کو یہ خوف ہو کہ کہیں اس بار بھی گزشتہ سال کی صورتحال پیش نہ آجائے۔ لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے ایسی صورتحال دہرانے کا موقع نہ دینے کیلئے سخت ترین قدم اٹھائے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy