Wed, 22 Feb 2017 04:08:17
عام لوگوں کوٹیلی فون ،انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیاکے ذریعے لوٹنے کے واقعات روزانہ کسی نہ کسی مقام پر واقع ہوتے ہیں۔ ہزار بار لوگوں کوسمجھانے اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی بھی طرح فون پر یا انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیا کے ذریعے کسی کو بھی نہ دینے کی تاکید کیے جانے کے باوجود لوگوں کے لٹنے کا سلسلہ بند نہیں ہوتا۔ اور لٹیرے بھی روز نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو چکرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
View more
Wed, 22 Feb 2017 02:40:41
این جی ٹی۔ بی پی ایل کے چوتھے ہفتے کھیلے گئے میچس کے بعد ٹورنامنٹ میں پہلی بار شامل ہونے والی ابوظبی رائیڈرس سب سے مضبوط ٹیم بن کر اُبھرتی نظر آرہی ہے، ابوظبی کے ساتھ ساتھ فور پارٹنرس چارجر اور ڈی وی ایس اسمیشرس سیمی فائنل تک داخل ہوچکی ہیں، اب ٹورنامنٹ آخری مگر بے حد دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا ہے
View more
Tue, 21 Feb 2017 23:49:11
کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کی طرف سے ۵۲ فروری کو منگلورو میں "کراولی سوہاردا"کے نام سے جوکمیونل ہارمنی یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی نکالنے کا اعلان ہوا ہے اس میں کیرا لہ کے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجیئن کی شرکت پر ہندتووادی تنظیموں نے سخت اعتراض جتایا ہے اور اس کے خلاف ۵۲ فروری کو منگلورو میں عام ہڑتال منانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 17:02:37
بھٹکل تعلقہ نیشنل ہائی وے پر مکمل نگرانی کے لئے آج یہاں شمس الدین سرکل پر " ہائی وے پٹرول پولس" کا افتتاح کیا گیا جس کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار نے بتایا کہ پولس کی یہ سواری اب چوبیسوں گھنٹے نیشنل ہائی وے پر ہر طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی، بالخصوص حادثات ہونے کی صورت میں 100 نمبر ڈائل کرنے پر فوری موقع واردات پر پہنچ کر ہر طرح کا تعائون فراہم کرے گی۔ ڈی وائی ایس پی
View more
Tue, 21 Feb 2017 13:46:19
انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے ہونے والی نیلامی میں پونے واریئرز کی ٹیم نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بینجمن سٹوکس کی خدمات ساڑھے 14کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی ہیں۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 13:42:43
پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر چکے اور اب جتنی بھی کرکٹ وہ کھیل رہے ہیں وہ اپنے چاہنے والوں کے لیے ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 13:31:47
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو دو روزہ دورے پر آج پیر کے روز سنگاپور پہنچ رہے ہیں۔ سن 1980ء کی دہائی کے وسط سے کسی اسرائیلی سربراہ حکومت کا یہ پہلا دورہ سنگاپور ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 13:27:19
ری پبلیکن پارٹی کے دو اہم سینیٹروں نے اتوار کے روز امورِ خارجہ سے متعلق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیت پر سوال اٹھائے ہیں، جن میں خصوصی طور پر قومی سلامتی کے امور سے نمٹنے کی وائٹ ہاؤس کی استعداد اور امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر اقدام لینے سے انکار کا معاملہ شامل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy