Tue, 21 Feb 2017 12:28:24
ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو پرموشن میں دئے گئے ریزرویشن کو منسوخ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے جو حکم دیا گیا ہے اس پر ریاستی کابینہ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:26:28
ریاستی حکومت کے ادارہ کرناٹکا اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے چھوٹی صنعتوں کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے وجئے بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:22:45
شہر کے راجہ جی نگر ڈاکٹر راجکمار روڈ اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کے اژدہام کو کم کرنے کیلئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے جو منصوبے مرتب کئے گئے ہیں ان پر مشتمل رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے شہر کی میئر جی پدماوتی نے آج افسران کو ہدایت جاری کی۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:20:27
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیرایچ وشواناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے رائج یشسوینی اسکیم کو ختم کرکے اسے واجپائی آروگیہ اسکیم میں ضم کرنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:14:44
ریاست میں زرعی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ریاست کی زرعی زمینات کو کسانوں کے حوالے کنٹراکٹ کی بنیاد پر کرنے پر ریاستی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے، اس سلسلے میں ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد ایک واضح قانون ترتیب دیا جائے گا۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:12:48
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جن کے پاس محکمۂ خزانہ کا قلمدان بھی ہے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں آج مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ آگے بڑھایا۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:08:08
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ کپت گڈا جنگلات کو باضابطہ محکمۂ جنگلات کی طرف سے محفوظ جنگلات قرار دئے جانے کے باوجود اس علاقہ میں کانکنی کیلئے سروے کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:04:54
ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی ، پانی کی قلت وغیرہ کے سبب بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اور ساتھ ہی پیداوار کم ہونے کے سبب بیرونی ذرائع سے بجلی کی خریداری کی جارہی ہے۔
View more
Tue, 21 Feb 2017 12:00:53
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ اگر وہ سدرامیا اور ان کے پورے خاندان کو جیل نہیں بھیج پائے تو سرگرم سیاست سے سنیاس لے لیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy